عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کرم یوگی بھارت میں بین الاقوامی یوم خواتین منایا گیا

Posted On: 08 MAR 2024 7:04PM by PIB Delhi

کرم یوگی بھارت نے آج نئی دہلی میں  مختلف وزارتوں، محکموں اور تنظیموں کی زیر تربیت سرکردہ خواتین کے ساتھ بین الاقوامی یوم خواتین منایا۔ ان  خواتین نے اس تقریب میں بہ نفس نفیس اور ورچووَل طریقے سے شرکت کی۔

شرکاء نے خواتین سرکاری عہدیداروں کے طور پر اپنے متاثر کن سفر سے اپنے تجربات اور بصیرت، خیالات اور تجاویز کا اشتراک کیا۔

خواتین کرم یوگیوں نے مالیاتی خدمات کےمحکمے، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، سائنس اور تکنالوجی کے محکمے، ڈاک محکمے، ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او)، ٹیلی مواصلات کے محکمے، بھاری صنعتوں کی وزارت، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت، کمپنی امور کی وزارت، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا، صحت و خاندانی بہبود کی وزارت، کھیل کود کے محکمے اور راجیہ سبھا سکریٹیریٹ کی نمائندگی کی۔

ورکشاپ نے زیر تربیت خواتین اور کرم یوگی بھارت ٹیم دونوں کو ایک دوسرے کو بات چیت کرنے، ایک دوسرے کو سننے اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنے کا موقع فراہم کیا، جس کا مقصد زیرتربیت خواتین کے لیے مؤثر ماحول پیدا کرنا ہے۔

ورکشاپ کا اختتام کرم یوگی بھارت کے سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ کے ساتھ ہوا، جنہوں نے اپنی لگن سے مسلسل سیکھنے کے ذریعے کیریئر کو بڑھانے کے لیے آئی جی او ٹی میں شاندار تعاون دینے کے لیے خواتین کرم یوگیوں کا شکریہ ادا کیا۔

آئی جی او ٹی کرم یوگی (https://igotkarmayogi.gov.in/) سرکاری افسران کو ان کی صلاحیت سازی کے سفر میں رہنمائی فراہم کرنے والا ایک جامع آن لائن تدریسی پلیٹ فارم ہے۔ یہ پلیٹ فارم آن لائن سیکھنے، قابلیت کے انتظام، کیریئر کے انتظام، مباحثوں، واقعات اور نیٹ ورکنگ کے لیے چھ فعال  ہبس کو یکجا کرتا ہے۔ تمام تر سرکاری اداروں سے 30 لاکھ سے زائد سیکھنے والے فی الحال آئی جی او ٹی پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہیں جن کی رسائی 900 سے زائد  کورسز تک ہے۔

A group of people standing together outsideDescription automatically generated

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5888



(Release ID: 2012900) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi