کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی آئی ایل 7 مارچ 2024 تک 703.91 ایم ٹی کے بقدر ریکارڈ کوئلہ پیداوار کی

Posted On: 08 MAR 2024 7:26PM by PIB Delhi

کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے جاری مالی برس کے دوران 7 مارچ 2024 تک 703.91 ملین ٹن (ایم ٹی) کے بقدر ریکارڈ پیداوار کی ، اور اس طرح گذشتہ مالی برس کے 703.20 ملین ٹن کے بقدر کی پیداوار کے نشان کو 24 دنوں کے متاثر کن فاصلے سے پیچھے چھوڑ دیا۔ اس علاوہ، سی آئی ایل نے 7 مارچ 2024 تک 72.70 ملین ٹن کے بقدر کے بڑے کوئلہ ذخیرے کے رکھ رکھاؤ کا کام بھی انجام دیا۔

کوئلے کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے کے لیے وزارت کوئلہ نے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ مائن ڈیولپر اور آپریٹر (ایم ڈی او) ماڈل کو اپنانے، سی آئی ایل کانوں میں مشینوں کے متعارف کرائے جانے اور جدید کاری، دونوں زیر زمین (یو جی) اور اوپن کاسٹ (او سی)، نئے پروجیکٹ شروع کرنے، اور موجودہ پروجیکٹوں کی توسیع سے کوئلے کی پیداوار کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔ مزید برآں، بہتر ماس پروڈکشن ٹیکنالوجیز کی شمولیت اور ای آر پی کے تعارف سمیت آپریشنز کی ڈیجیٹلائزیشن نے کوئلہ کان کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید برآں، کوئلے کی وزارت نے پالیسیاں بنا کر اور کوئلے کی کان کنی کمپنیوں کو ضروری مدد فراہم کرکے کوئلے کے شعبے کی ترقی کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کانکنی کے پائیدار طریقوں کو فروغ دینے، ماحولیاتی تعمیل کو یقینی بنانے اور کوئلے کے شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے مقصد سے پالیسی اصلاحات نے کول انڈیا لمیٹڈ کی مجموعی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس سنگ میل کا حصول نہ صرف کول انڈیا لمیٹڈ کی آپریشنل عمدگی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ملک میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے عزم کی بھی تصدیق کرتا ہے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5887


(Release ID: 2012890) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi