کانکنی کی وزارت

کانکنی کی وزارت نے بین الاقوامی یوم خواتین منایا

Posted On: 08 MAR 2024 7:18PM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت نے متعدد تفریحی تقریبات کے ساتھ بین الاقوامی یوم خواتین منایا۔  کانکنی کی وزارت کے صدر دفتر میں تقریباً 17 فیصد کے بقدر خواتین ملازم ہیں۔ جیولاجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) میں افرادی قوت کا 40 فیصد کے بقدر ایک بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے۔

2019 میں کانوں میں خواتین کی شراکت داری کو قانونی حیثیت حاصل ہوئی۔ 2019 کے بعد سے کانکنی کے شعبے میں خواتین ملازمین کی بھرتی میں مستحکم اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عالمی یوم خواتین صنفی مساوات کی اہمیت اور معاشرے کے تمام پہلوؤں میں خواتین کی ترقی کی ضرورت ایک یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کی شراکت داری کو تسلیم کیا جائے اور صنفی مساوات کے حصول کے لیے وعدوں کی تجدید کی جائے۔ ان نظریات کے ساتھ ہم آہنگی میں، حکومت ہند کا "ناری شکتی" کو فروغ دینے اور خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کا عزم اس بین الاقوامی دن کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔ سماجی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، بھارت نے عالمی سطح پر صنفی مساوات اور جامع ترقی کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JDWV.jpg

اس خاص دن کی یاد میں، کانوں کی وزارت نے نئی دہلی کے شاستری بھون میں وزارت کے صدر دفتر میں خاتون افسران کی مختلف سرگرمیوں کے ساتھ اس دن کو منایا۔ لیڈی آفیشلز نے مائنڈ گیمز، ثقافتی پرفارمنس وغیرہ کے ساتھ انٹرایکٹو گیمز کھیلے۔ کانکنی کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ فریدہ ایم نائک نے تقریب کی صدارت کی۔ وزارت کی ’’ناری شکتی‘‘ تقریب کا آغاز کیک کاٹنے سے ہوا۔ اقوام متحدہ نے عالمی یوم خواتین 2024 کے لیے موضوع کو 'خواتین کی اختیارکاری:ترقی کی رفتار میں تیزی ' کے طور پر مختص کیا ہے جس کا مقصد معاشی بدحالی کو دور کرنا ہے، جبکہ سال کے لیے مہم کا موضوع 'شمولیت کے لیے ترغیب' ہے۔ اس کو تسلیم کرتے ہوئے، کانکنی کی وزارت نے کام کاج کے مقامات پر"ناری شکتی" یا خواتین کو بااختیار بنانے کے جذبے کے فروغ کو ترجیح دی ہے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5886



(Release ID: 2012888) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi