وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری دفاع اور ہسپانوی ریاستی سیکریٹری برائے دفاع کی نئی دہلی میں ملاقات ؛ دفاعی صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی

Posted On: 08 MAR 2024 6:29PM by PIB Delhi

سکریٹری دفاع جناب گریدھر ارمانے نے 08 مارچ، 2024 کو نئی دہلی میں ہسپانوی سیکرٹری برائے دفاع محترمہ ماریا امپارو والکارس گارسیا کے ساتھ بات چیت کی۔ صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ دفاعی تعاون کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور سمندری اور فضائی شعبوں میں مستقبل کے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان کاروباری سطح پر بڑھتے ہوئے تعامل کی تعریف کی ، جس میں ہسپانوی دفاعی صنعت کی ایسوسی ایشن ٹی ڈی اے ای کا بھارت کا جاری دورہ بھی شامل ہے۔ سکریٹری دفاع نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں بھارت میں بڑھتے ہوئے مواقع کو اجاگر کیا۔

ماریا امپارو والکارس گارسیا ہسپانوی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر بھارت میں ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 5881

 


(Release ID: 2012846) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi