کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

كارپوریٹ امور كے بھارتی ادارے نے‘وکست بھارت: کارپوریٹ گورننس برائے 2047’ پر ویبینار کی میزبانی  انجام دی

Posted On: 08 MAR 2024 1:03PM by PIB Delhi

كارپوریٹ امور كے بھارتی ادارے (آئی آئی سی اے )   نے جو  کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے ) کا ایک خودمختار ادارہ ہے ،  7 مارچ 2024 کو 'وکست بھارت: کارپوریٹ گورننس برائے 2047' پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا ۔  اس ویبینار میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز اور کارپوریٹ امور كے پیشہ ور افراد پر مشتمل  تقریباً 300 شرکاء نے بات چیت میں حصہ لیا ۔ اس بات چیت میں  ہندوستان میں کارپوریٹ گورننس کے مستقبل اور 2047 تک ترقی یافتہ ملك کا درجہ حاصل کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے ساتھ اس کی ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LXEA.png

مذکورہ ویبینار کا افتتاح ایم سی اے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب منوج پانڈے نے کیا ۔  جناب پانڈے نے ہندوستان میں کارپوریٹ گورننس کو مضبوط کرنے کے لیے حالیہ برسوں میں اٹھائے گئے ترقی پسند اقدامات پر روشنی ڈالی اور 2047 کے لیے مقرر کردہ  امنگوں والے ہدف کو پورا کرنے کے لیے حکمرانی پر مسلسل توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔

آئی آئی سی اے کے ڈائرکٹر جنرل اور سی ای او جناب پروین کمار نے ویبنار کے مقصد کا خاکہ پیش کیا اور  آئندہ برسوں میں ملک کی ترقی کی رفتار میں کارپوریٹ حکمرانی کے اہم کردار پر زور دیا ۔

پینل مباحثے میں صنعت کے ماہرین جناب گوپال کرشن اگروال ،  بورڈ ممبر ،  بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ؛ محترمہ کرونا گوپال ،  بورڈ ممبر ،  انجینئرز انڈیا لمیٹڈ  اور محترمہ وینی تھاپر ،  بورڈ ممبر ،  بینک آف انڈیا  نے حصہ لیا۔  انہوں نے کارپوریٹ حکمرانی کے مختلف پہلوؤں پر اپنی بصیرت  افروز نظریات مشترک کیے جو حال ہی میں توجہ کا مرکز رہے ہیں اور مستقبل میں جن پر مسلسل توجہ کی ضرورت ہوگی ۔

جناب گوپال کرشن اگروال نے مستقبل کے لیے تیار بورڈ کی اہمیت ،  گورننس اور کارپوریٹ مقصد اور متعلقہ فریقوں کے مفادات کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا ۔  محترمہ کرونا گوپال نے ابھرتے ہوئے موضوعات جیسے تنوع ،  مساوات اور شمولیت (ڈی ای آئی) ،  پائیدار کاروباری طریقوں ،  اور کارپوریٹ سیکٹر میں خواتین کی قیادت پر روشنی ڈالی ۔  محترمہ وینی تھاپر نے مالی نظم و ضبط ،  دیانتداری اور اخلاقیات ،  آزاد ڈائریکٹرز کے کردار ،  اور شفافیت اور جوابدہ حکمرانی کی ضرورت پر  بھی روشنی ڈالی ۔

پینل مباحثہ آپسی بات چیر پر مبنی تھی ،  جس میں ماہرین کی جانب سے شرکاء کے متعدد سوالات کے جواب دیے گئے  اور جن کی سامعین نے خوب پذیرائی  کی ۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس میں اسکول آف کارپوریٹ گورننس اینڈ پبلک پالیسی کے سربراہ ڈاکٹر نیرج گپتا نے ویبنار اور پینل مباحثے  کی نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔  اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے آئی آئی سی اے کے مکالمے کو فروغ دینے اور کارپوریٹ حکمرانی کی عمدگی کو آگے بڑھانے کے لیے قومی وژن اور وِکست  بھارت کے تئیں عزم کا اعادہ کیا ۔  

*****

ش ح – ش م –ت ح

U: 5865


(Release ID: 2012740) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi