سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہوں پر حادثوں کے بندوبست کے نظام کو مضبوط کرنے اور حادثے کے متاثرین کی مدد کے لیے این ایچ اے آئی نے


ایچ ایل ایل  لائف کیئر لمیٹڈ کاتعاون حاصل کیا

Posted On: 08 MAR 2024 2:56PM by PIB Delhi

قومی شاہراہوں پر حادثات کے متاثرین کو فوری مدد فراہم کرنے اور حادثوں کے بندوبست کے نظام (آئی ایم ایس) کو مضبوط بنانے کے لیے، این ایچ اے آئی نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت کام کرنے والے سرکاری شعبے کے ایک ادارے ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹیڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے  پر دستخط کیے ہیں۔اس مفاہمت نامے پر این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادو اور ایچ ایل ایل  لائف کیئر لمیٹڈ کے ایسوسی ایٹ نائب صدر اور بزنس ہیڈ جناب کورویلا پی سی، کے علاوہ این ایچ اے آئی اور ایچ ایل ایل  لائف کیئر لمیٹڈ کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

اس مفاہمت نامے سے این ایچ اے آئی کو اپنے موجودہ حادثوں کے بندوبست کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، جس میں ایمبولینس، روٹ پیٹرول وین اور کرینیں، ریئل ٹائم ٹریکنگ، اور معاون نگرانی شامل ہیں۔ اس سے ریسپانس ٹائم میں بہتری آئے گی اور حادثے کے متاثرین کو قریبی صحت کی سہولیات تک پہنچانے میں سہولت ہو گی، جس سے حادثے کے بندوبست کے لیے ایک ہموار عمل قائم ہو گا۔ اس میں ٹراما سینٹرز/ایمرجنسی اسٹیبلائزیشن سینٹرز کا انتظام اور کام کاج شامل ہوگا تاکہ گولڈن آور کے دوران زیادہ سے زیادہ مدد کی جاسکے اور صحت کے نتائج کو بہتر بنایا جاسکے۔ اس سے نیشنل ہائی وے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1033 کے ذریعے فراہم کردہ خدمات کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی جس کے نتیجے میں رسپانس ٹائم میں بہتری آئے گی۔

اس کے علاوہ، ایچ ایل ایل  لائف کیئر لمیٹڈ قومی شاہراہوں پر صحت کی سہولیات اور ٹراما سینٹرز کی جامع جیو ٹیگنگ، میپنگ اور خدمات حاصل کرنے کے لیے خدمات فراہم کرے گا تاکہ صحت کی سہولیات کو ایمبولینسوں سے جوڑ کر ہنگامی طبی رسپانس کو بہتر بنایا جا سکے۔ ایچ ایل ایل  لائف کیئر لمیٹڈ کی طرف سے نیشنل ہائی ویز کے ساتھ ساتھ ٹراما سینٹرز پر سرمایہ کاری کے لیے ایک بلیو پرنٹ بھی تیار کیا جائے گا۔

ایچ ایل ایل  جدید ترین ایمبولینس خدمات کو بھی چلائے گا اور ان کا انتظام کرے گا جو قومی شاہراہوں کے منتخب مقامات پر دیسی ساختہ 'بیسک لائف سپورٹ' سے لیس ہوں گی اور بہتر مواصلات، ریئل ٹائم ٹریکنگ اور کوآرڈینیشن کے لیے ٹیکنالوجی کو مربوط کرے گی۔

معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ ٹول پلازہ کے عملے کی نئی شروعات اور ’بیسک لائف سپورٹ‘ فراہم کرانے کی تربیت دےگااور  انہیں ا س سلسلہ  میں واقفیت فراہم کرائے گا۔اس کے علاوہ  ٹول پلازہ کے عملے کے لیے ان کی نفسیاتی اور برتاؤ کی مہارتوں، نرم مہارتوں، تناؤ کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے صلاحیت سازی کا کام شروع کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ٹرک چلانے والوں اور ہائی وے استعمال کرنے والوں کے لیے سڑک کے کنارے پر اور وے سائڈ سہولیات  میں ہیلتھ اسکریننگ جیسے کہ آنکھوں کی جانچ، تپ دق، ایچ آئی وی/ایڈز اور منہ کے کینسر کی اسکریننگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ ایک ٹیکنیکل سپورٹ یونٹ بھی قائم کیا جائے گا جو مختلف اقدامات کی نگرانی فراہم کرے گا اور مشکلات کے حل اور موثر نفاذ کے لئے این ایچ اے آئی کے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ تال میل قائم کرے گا۔

یہ معاہدہ پانچ سال کی مدت کے لیے نافذ العمل رہے گا۔ دو سرکاری اداروں کے درمیان یہ انوکھا تعاون این ایچ اے آئی کی حادثوں کے بندوبست کے نظام کو بڑھانے اور حادثات کے متاثرین کو بروقت مدد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ انتظام ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر فوری طبی امداد کی فراہمی اور قیمتی جانوں کو بچانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

 

 ش ح۔ا گ  - ج

UNO-5863


(Release ID: 2012714) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi