سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نےتمل ناڈو میں قومی شاہراہوں کو چوڑا اور مضبوط بنانے کے لیے  2281.10 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 08 MAR 2024 12:28PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز، جناب نتن گڈکری نے ایک  پوسٹ  میں کہا، تمل ناڈو میں، 1376.10 کروڑ روپے کی کافی رقم مختص کرتے ہوئے قومی شاہراہ 716 کے تروولور سے تامل ناڈو/آندھرا پردیش سرحدی حصے تک موجودہ 2-لین پختہ ٹکڑے کو چوڑا کرنے کے لیے کی منظوری دی گئی ہے۔ تروولور ضلع میں پختہ  ٹکڑوں  کے ساتھ 4 لین کی ترتیب میں یہ تبدیلی پیکیج-1 کے تحت 43.95 کلومیٹر پر محیط ہے۔

 

انہوں نے کہا، اس ترقی کا مقصد ایک ایسا کوریڈور قائم کرنا ہے ، جو اس سڑک پر تعمیر شدہ عمارتوں کے لئے مخصوص ہو ، اور جو تروتھانی اور تروپتی کے مقدس شہروں کو جوڑنے والے ایک اہم راستے کے لیے لازمی ہے۔

ایک اور پوسٹ میں، انہوں نے کہا، تمل ناڈو میں، ۔ دھرم پوری اور سیلم اضلاع میں قومی شاہراہ کے 6.6 کلومیٹر طویل تھوپور گھاٹ سیکشن کی سیدھ کو بڑھانے کے لیے 905.00 کروڑ روپے کی مختص کردہ رقم کی منظوری دی گئی ہے۔

center>

یہ طبقہ، دشوار گزار خطوں سے گزرتا ہوا، 110میٹر تک کم رداس کے ساتھ تیز ایس کی شکل رکھنے والے ان انحرافوں  جیسی کمیوں سے متاثر ہوا ہے، جو حادثات کا باعث بنتا ہے۔ وزیر  موصوف نے مزید کہا کہ مجوزہ بہتری، بشمول بائیں جانب ایک ایلیویٹڈ کوریڈور/وایڈکٹ، کا مقصد اس قومی شاہراہ 44 پر حادثات کو کم کرنا ہے، جو تمل ناڈو میں شمالی-جنوبی کوریڈور کے بنگلورو - کنیا کماری سیکشن کا ایک اہم حصہ ہے،

*************

( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No: 5849



(Release ID: 2012642) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi