بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

لائٹ ہاؤس سیاحت کو فروغ دینے والی چار روزہ لائٹ ہاؤس تصویری نمائش کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی


وزیر اعظم کے دور اندیش وژن سے متاثر ، یہ پروگرام لائٹ ہاؤس سیاحت کو فروغ دینے اور ان مشہور ڈھانچوں کوایک  متحرک سیاحتی مقامات کے طور پر بحال کرنے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتا ہے:جناب  ٹی کے رام چندرن، سکریٹری، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت

Posted On: 07 MAR 2024 8:20PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت لائٹ ہاؤس اور لائٹ شپ کے ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ آج یہاں 3 مارچ سے 7 مارچ 2024 تک منعقد کی گئی ایک منفرد لائٹ ہاؤس تصویری نمائش کا کامیابی سے اختتام ہوا۔ اس تقریب کا اہتمام اے آئی ایف اے سی ایس، نئی دہلی میں کیا گیا تھا۔ تقریب نے زائرین اور معززین کی طرف سے کافی توجہ حاصل کی۔

اس موقع پر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب ٹی کے رام چندرن، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لائٹ ہاؤسز اینڈ لائٹ شپس (ڈی جی ایل ایل) کے ڈائریکٹر جنرل جناب این۔ مروگنندم اور وزارت اور ڈی جی ایل ایل کے دیگر سینئر معززین موجود تھے۔ تصویری نمائش میں100 تصاویر کا ایک دلکش مجموعہ دکھایا گیا، جو ہندوستان کے ساحلی پٹی کے ساتھ الگ تھلگ لائٹ ہاؤسز کی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GL67.jpg

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب ٹی کے رام چندرن، آئی اے ایس نے آج اختتامی تقریب کے دوران کہا کہ ‘‘وزیراعظم جناب نریندر مودی کے دور اندیش وژن کی رہنمائی میں، اس نمائش نے ہمیں سمندری مقامات ، ان کی لازوال دلکشی اور تاریخی اہمیت کی یاد دلا دی ہے۔ یہ پروگرام لائٹ ہاؤس سیاحت کو فروغ دینے، ان مشہور ڈھانچوں کو متحرک سیاحتی مقامات کے طور پر زندہ کرنے اور ہندوستان کے ساحلی علاقوں میں اقتصادی ترقی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N29L.jpg

لائٹ ہاؤس سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا، یہ پروگرام وزارت کے ملک کے تمام لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی مقامات میں تبدیل کرنے کے عزم کے مطابق ہے۔ حال ہی میں، 28 فروری کو، ملک بھر میں 75 لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات کا وزیر اعظم نے افتتاح کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے یہ منفرد لائٹ ہاؤس اپنی شاندار تعمیرات کی بھرپور ثقافت، اہمیت اور کشش کو ظاہر کرتے ہوئے دلکش سیاحتی مقامات بننے کے لیے تیار ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GNT6.jpg

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لائٹ ہاؤسز اینڈ لائٹ شپس، وژنری ایم آئی وی 2030  اقدام کے تحت پورے ملک میں لائٹ ہاؤس ٹورازم کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ورثے اور سمندری عجائب گھروں کی ترقی کے ساتھ ساتھ متبادل استعمال کے لیے موجودہ لائٹ ہاؤس سہولیات کو زندہ کرنا ہے۔ جن لائٹ ہاؤسز میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں ان میں چنئی میں ایلیپی اور کنور، کیرالہ میں وِزنگم، تھانگسیری اور وائپن اور اڈیشہ میں چندرا بھاگ شامل ہیں۔ مزید برآں، میری ٹائم امرت کال وژن 2047 کا مقصد لائٹ ہاؤسز کو سیاحتی مقامات کے طور پر تیار کرنا، مقامی معیشتوں کو فروغ دینا اور ثقافتی تبادلے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس لائٹ ہاؤس تصویری نمائش نے تقریباً 10,000 زائرین کو راغب کیا۔ اس سے انہیں عصری فوٹوگرافی کے ذریعے لائٹ ہاؤس کی بھرپور تاریخ اور اہمیت کے بارے میں جاننے کا ایک منفرد موقع ملا۔ سب کے لیے مفت داخلہ کے ساتھ، تقریب نے ثقافتی تبادلے اور تعریف کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ اس نمائش نے  ہندوستان بھر میں سمندری ورثے اور سیاحت کو فروغ دینے کے وزارت کے مشن کو آگے بڑھایا۔

*****

ش ج۔ ج ق۔ ج ا

U-No. 5836



(Release ID: 2012573) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi