الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
کابینہ نے انڈیا اے آئی مشن کے لیے 10300 کروڑ روپئے سے زائد کے بقدر کی رقم کو منظوری دی، اس سے اے آئی اسٹارٹ اپ اداروں کو تقویت حاصل ہوگی کمپیوٹ بنیادی ڈھانچہ رسائی میں اضافہ ہوگا
انڈیا اے آئی پروگرام کے لیے 10300 کروڑ روپئے سے زائد کی رقم کی منظوری سے بھارت کا اے آئی ایکو نظام مہمیز ہوگا، اور بھارت دنیا کے لیے اے آئی کے مستقبل کو نئی شکل عطا کرنے والی قوت کے طور پر ابھرے گا: مرکزی وزیر جناب راجیو چندر شیکھر
’’انڈیا اے آئی کا سرمایہ کیرالا کو فوائد بہم پہنچائے گا کیونکہ یہ ریاست اے آئی اختراع اور اسٹارٹ اپس کے معاملے میں زبردست قوت کی حامل ہے‘‘
Posted On:
07 MAR 2024 8:05PM by PIB Delhi
کابینہ نے آج انڈیا اے آئی مشن کے لیے 10300 کروڑ روپئے سے زائد کی تخصیص کو منظوری دے دی ہے، اور اس طرح بھارت کے مصنوعی ذہانت کے ایکو نظام کو تقویت بہم پہنچانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہ زبردست مالی تعاون، جوکہ آئندہ پانچ برسوں کے لیے مقرر کیا گیا ہے، انڈیا اے آئی کمپیوٹ صلاحیت، انڈیا اے آئی اختراعی مرکز (آئی اے آئی سی)، انڈیا اے آئی ڈاٹا سیٹس پلیٹ فارم، انڈیا اے آئی ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ پہل قدمی، انڈیا اے آئی فیوچر اسکلز، انڈیا اے آئی اسٹارٹ اپ فائننسنگ ، اور محفوظ و قابل بھروسہ مصنوعی ذہانت جیسی اہم پہل قدمیوں سمیت انڈیا اے آئی مشن کے مختلف عناصر کو مہمیز کرے گا۔
اس سرمائے کا بنیادی مقصد عوامی نجی شراکت داری ماڈل کے ذریعے انڈیا اے آئی مشن کے منظم نفاذ کو یقینی بنانا ہے جس کا مقصد ہندوستان کے اے آئی اختراعی ماحولیاتی نظام کی پرورش کرنا ہے۔
اس کوشش کی ایک اہم بنیاد انڈیا اے آئی کمپیوٹ صلاحیت ہے، جس کا مقصد 10,000 سے زیادہ گرافکس پروسیسنگ یونٹس (جی پی یوز) کو کلیدی عوامی نجی تعاون کے ذریعے بروئے کار لاکر ایک جدید ترین، توسیع پذیر اے آئی کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کھڑا کرنا ہے۔
الیکٹرانکس اور آئی ٹی، ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت ، جناب راجیو چندر شیکھر کے مطابق، اس منظوری سے بھارتی شہریوں کو فائدہ حاصل ہوگا اور بھارت کی معیشت کی توسیع میں مدد ملے گی۔
جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا، ’’ مصنوعی ذہانت بھارت کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک تحریک ثابت ہونے جا رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی جی نے ہمیشہ کہا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں کے فائدے اور اپنی معیشت کی توسیع کے لیے مصنوعی ذہانت کی طاقت کا بھرپور استعمال کرنے جا رہا ہے۔ میں انڈیا اے آئی پروگرام کے لیے 10,000 کروڑ سے زیادہ کی منظوری کے لیے عزت مآب وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں، جو بھارت کے مصنوعی ذہانت سے متعلق ماحولیاتی نظام کو متحرک کرے گا اور بھارت دنیا کے لیے مصنوعی ذہانت کے مستقبل کو تشکیل دینے والی قوت کے طور پر ابھرے گا۔ اس سے کیرالہ جیسی ریاستوں کو فائدہ پہنچے گا جو برسوں سے ایک مضبوط تکنیکی ایکو نظام بنانے میں ناکام رہی ہیں۔ کیرالہ میں نوجوان بھارتیوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور ان مالی اخراجات سے ان کے عزائم کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ ‘‘
یہ سرمایہ انڈیا اے آئی اسٹارٹ اپ کے مالی نظام کو مضبوط بنائے گا، ابھرتے ہوئے اے آئی اسٹارٹ اپ ادروں کے لیے فنڈنگ تک ہموار رسائی کی سہولت فراہم کرے گا اور مصنوعات کی ترقی سے تجارتی شکل دینے تک ان کے سفر کو متحرک کرے گا۔ اس تجویز میں صنعت کی قیادت والے اے آئی پروجیکٹوں کے لیے فنڈنگ کی فراہمی بھی شامل ہے جس کا مقصد سماجی اثرات کو فروغ دینا، جدت طرازی اور صنعت کاری کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔
انڈیا اے آئی اختراعی مرکز(آئی اے آئی سی) جو ایک سرکردہ تعلیمی ادارہ ہو گا، اعلیٰ تحقیقی ٹیلنٹ کو منظم طریقے سے نافذ کرنے اور برقرار رکھنے کو یقینی بنائے گا۔ کابینہ کے ذریعہ منظور شدہ فنڈس بنیادی ماڈلس کی ترقی اور انہیں استعمال میں لانے کے عمل میں اضافہ کریں گے، اس کے تحت دیسی بڑے کثیر جہتی ماڈلس (ایل ایم ایم) اور شعبے کے لحاظ سے مخصوص ماڈلس پر خصوصی طور پر زور دیا جائے گا، اور زیادہ سے زیادہ اثرانگیزی کے لیے تکنالوجی اور تقسیم شدہ کمپیوٹنگ نظام کو بروئے کار لایا جائے گا۔
انڈیا اے آئی ڈاٹا سیٹس پلیٹ فارم، جسے انڈیا اے آئی کے آزاد کاروباری ڈویژن (آئی بی ڈی) کے ذریعہ تیار کیا جائے گا، ڈاٹا پر مبنی حکمرانی کو یقینی بنانے اور اے آئی پر مبنی اختراع اور تحقیق کو مہمیز کرنے کے لیےافزوں رسائی، کوالٹی اور پبلک سیکٹر ڈاٹا سیٹس کی افادیت میں اضافہ ملاحظہ کرے گا۔
اس کے ساتھ ہی، انڈیا اے آئی فیوچر اسکلز پروگرام گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اے آئی پروگراموں کی رسائی میں اضافہ کرکے اے آئی تعلیم کی رسائی کی توسیع پر توجہ مرکوز کرے گا، ساتھ ہی ساتھ ڈاٹا اور اے آئی تجربہ گاہیں بھی قائم کرے گا جنہیں ڈاٹا اور اے آئی میں بنیادی سطح کے کورسز فراہم کرنے کے لیے نہ صرف ہندوستان کے بڑے شہروں میں بلکہ چھوٹے قصبات اور شہروں میں بھی پھیلایا جائے گا ۔
انڈیا اے آئی مشن کی وسیع تر تصوریت سے ہم آہنگ، ان پہل قدمیوں کا مقصد مصنوعی ذہانت میں بھارت کی عالمی قیادت کو تقویت بہم پہنچانا، تکنالوجی میں آتم نربھرتا کو فروغ دینا، اخلاقی اور ذمہ دار اے آئی ترقی کو یقینی بنانا، اور اے آئی کے فوائد سماج کے تمام تر طبقات میں مساوی طور پر بہم پہنچانا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5830
(Release ID: 2012522)
Visitor Counter : 124