نیتی آیوگ

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نیتی آیوگ کا ’ریاستوں کے لیے نیتی‘ پلیٹ فارم لانچ کیا


یہ پلیٹ فارم کوآپریٹو فیڈرلزم کو مضبوط بنانے اور ڈیٹا پر مبنی حکمرانی کو با اختیار بنانے میں مدد کرے گا

نیتی آیوگ میں ’وکست بھارت اسٹریٹجی روم‘ کا افتتاح کیا گیا

Posted On: 07 MAR 2024 6:50PM by PIB Delhi

مواصلات، ریلویز، اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج ’ریاستوں کے لیے نیتی‘ پلیٹ فارم لانچ کیا۔ یہ ایک جامع ڈیجیٹل پہل ہے جو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کو ان کے قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں بااختیار بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جناب اشونی ویشنو نے نیتی آیوگ میں نیتی آیوگ کے ممبران پروفیسر رمیش چند، ڈاکٹر وی کے سارسوت، اور ڈاکٹر اروند ورمانی، اور نیتی آیوگ کے سی ای او جناب بی وی آر سبرامنیم کی موجودگی میں نیتی آیوگ میں ’ریاستوں کے لیے نیتی – وکست بھارت اسٹریٹجی روم‘ کا بھی افتتاح کیا۔ اس تقریب میں حکومت ہند کی وزارتوں اور محکموں کے سینئر عہدیدار، ریاستی حکومتوں کے سینئر عہدیدار، اے بی پی فیلو، ترقیاتی شراکت دار اور میڈیا اہلکار موجود تھے۔

مزید برآں، جناب ویشنو نے رنگ بھون، آکاشوانی، نئی دہلی میں ’ریاستوں کے لیے نیتی‘ نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش، جو کہ مختلف سرکاری تنظیموں کے اشتراک کا نتیجہ تھی، نے زائرین کو اپنی چند نمایاں خصوصیات جیسے کہ آسان رسائی کے لیے موبائل انٹیگریشن، ایکسپرٹ ہیلپ ڈیسک، بلٹ ان اے آئی اور بھاشینی کی کثیر لسانی معاونت سے متاثر کیا۔ علاقے پر مبنی منصوبہ بندی کے لیے جغرافیائی آلہ فراہم کرنے کی خاطر، ڈی پی آئی آئی ٹی کے تعاون سے پی ایم گتی شکتی بیساگ-این ٹیم کو جوڑا گیا تھا۔

ریاستوں کے لیے نیتی قیمتی وسائل کا ایک مرکزی ذخیرہ پیش کرتا ہے، جس میں بہترین طریقہ کار، پالیسی دستاویزات، ڈیٹا سیٹز، اور نیتی آیوگ پبلیکیشنز شامل ہیں، جو مختلف شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور صنفی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے موضوعات کو عبور کرتے ہیں۔ اس کا صارف دوست انٹرفیس شمولیت کو یقینی بناتا ہے اور متنوع خطوں میں عہدیداروں کو بااختیار بناتا ہے تاکہ پلیٹ فارم کے وسیع علمی بنیاد کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔

جناب اشونی ویشنو نے اپنے خطاب میں کہا، ’’مستقبل کی ترقی کے لیے ہندوستان کا وژن چار اہم ستونوں پر مبنی ہے، (i) فزیکل، ڈیجیٹل اور سماجی بنیادی ڈھانچہ، (ii) جامع ترقی، (iii) مینوفیکچرنگ، اور (iv) قوانین اور طریقہ کار کو آسان بنانے پر توجہ۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’ریاستوں کے لیے نیتی پلیٹ فارم کے آغاز سے کوآپریٹو فیڈرلزم کو مضبوط بنانے اور ڈیٹا پر مبنی حکمرانی کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔‘‘

نیتی آیوگ کے سی ای او جناب بی وی آر سبرامنیم نے کہا کہ ریاستوں کے لیے نیتی کے علمی پلیٹ فارم نے مختلف شعبوں سے ڈیٹا کو ایک جگہ پر باہم اور ہم آہنگ انداز میں جمع کیا ہے۔ یہ منتظمین کے لیے بہت مؤثر اور مفید ہے۔

ریاستوں کے لیے نیتی پلیٹ فارم کی اہم خصوصیات:

  • وسیع علم کی بنیاد: 7500 بہترین طور طریقے، 5000 پالیسی دستاویزات، 900 سے زیادہ  ڈیٹا سیٹ، 1400 ڈیٹا پروفائلز، اور 350 نیتی آیوگ پبلیکیشنز۔
  • کثیر لسانی رسائی: مستقبل قریب میں یہ پلیٹ فارم 22 بڑی ہندوستانی زبانوں اور 7 غیر ملکی زبانوں میں دستیاب ہوگا، جس سے متنوع صارف گروپوں کے لیے شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
  • صلاحیت سازی کے اقدامات: متعلقہ اداروں کے تعاون سے مختلف سطحوں (بلاک، ضلع اور ریاست) کے اہلکاروں کے لیے تیار کردہ ڈیجیٹل ٹریننگ ماڈیول۔
  • ماہرین پر مبنی ہیلپ ڈیسک: سرکردہ اداروں کے ساتھ شراکت کے ذریعے خصوصی رہنمائی ریاستوں اور یو ٹی کو مخصوص چیلنجوں سے نمٹنے کی اجازت دیتی ہے۔
  • ڈیٹا انٹیگریشن: جامع اور قابل عمل بصیرت کے لیے نیشنل ڈیٹا اینڈ اینالیٹکس پلیٹ فارم (این ڈی اے پی) سے ڈیٹا کا فائدہ اٹھاتا ہے، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو فروغ دیتا ہے۔

ریاستوں کے لیے نیتی پلیٹ فارم کا متوقع اثر:

  • حکام کو مضبوط علم، قابل عمل بصیرت، اور صارف دوست ڈیجیٹل ٹولز سے آراستہ کرکے حکمرانی کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنا۔
  • کامیاب اقدامات کو نقل کرنے اور مقامی چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ضلع اور بلاک کی سطح پر صف اول کے اہلکاروں کو بااختیار بنانا۔
  • کوآپریٹو فیڈرلزم کو فروغ دینا اور ریاستوں اور یو ٹی کے درمیان علم کے اشتراک اور کراس لرننگ کے ذریعے اچھی حکمرانی کے طریقوں کو مضبوط کرنا۔

ریاستوں کے لیے نیتی پلیٹ فارم ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے اجتماعی وژن میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی بنیاد ہے۔ یہ پلیٹ فارم ملک بھر میں مشترکہ حکمرانی کو فروغ دینے اور اچھی حکمرانی کے طریقوں کو فروغ دینے کے نیتی آیوگ کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے، براہ کرم  آفیشل ’ریاستوں کے لیے نیتی‘ پلیٹ فارم https://www.niti.gov.in/ پر جائیں۔

*****

ش ح – ق ت

U: 5816



(Release ID: 2012520) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Punjabi