امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) نے معیاری بنانے کے سلسلے میں 1.3 لاکھ گرام پنچایتوں کو حساس بنایا
بی آئی ایس کے 38 برانچ دفاتر نے بلاک اور ضلعی سطح پر پروگرام منعقد کیے
گرام پنچایتوں کے لیے بی آئی ایس حساسیت کے پروگرام ملک میں معیار کے شعور کے لیے تبدیلی کے محرک ہیں اور ہم جلد ہی تمام گرام پنچایتوں کا احاطہ کرنے کی امید رکھتے ہیں: ڈی جی، بی آئی ایس
Posted On:
07 MAR 2024 6:30PM by PIB Delhi
دیہاتوں میں سرکاری پروگراموں اور اسکیموں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کی کوشش میں، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس) نے پورے ملک میں گرام پنچایت کے صدور اور سکریٹریوں کو حساس بنانے کے لیے ایک جامع پہل کی ہے۔
بی آئی ایس، ہندوستان کا قومی معیارات کا ادارہ، معیارات کی تشکیل اور مصنوعات اور خدمات کی مطابقت کے جائزے کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ شہریوں کی فلاح و بہبود، ماحولیات اور مصنوعات اور خدمات کے مجموعی معیار کے لیے ہندوستانی معیارات پر عمل کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، بی آئی ایس نے اس رسائی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد گرام پنچایتوں کے درمیان ہندوستانی معیارات پر عمل کرنے کی اہمیت کے بارے میں سمجھ پیدا کرنا اور گاؤں کی سطح پر سرکاری پروگراموں اور اسکیموں کو نافذ کرتے ہوئے ان معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے۔ اس کا مقصد گرام پنچایتوں میں ہندوستانی معیارات کے مطابق مصنوعات کے استعمال کے معیار اور فوائد کے کلچر کو فروغ دینا ہے، جو نچلی سطح پر مختلف سرکاری اقدامات کو انجام دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بی آئی ایس نے ملک بھر کی تمام 2.4 لاکھ گرام پنچایتوں سے رابطہ کیا ہے۔ گرام پنچایتوں کو مختلف شعبوں سے متعلق اہم اور مفید ہندوستانی معیارات کا کتابچہ فراہم کیا گیا، جس میں پنچایتوں کے ذریعہ ریاستی، مرکزی حکومت کے مختلف پروگراموں اور اسکیموں کو انجام دینے کے دوران ان معیارات پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ جناب پرمود کمار تیواری، ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس کے مطابق، ”ہندوستانی آبادی کا دو تہائی حصہ دیہی علاقوں میں رہتا ہے اور اس لیے یہ ضروری ہے کہ حقیقی تبدیلی لانے کے لیے ہمیں نچلی سطح پر کام کرنا چاہیے۔ گرام پنچایتوں کے لیے بی آئی ایس حساسیت کے پروگرام ملک میں معیار کے شعور کے لیے تبدیلی کے محرک ہیں اور ہم جلد ہی تمام گرام پنچایتوں کا احاطہ کرنے کی امید رکھتے ہیں۔“
اس کے علاوہ، بی آئی ایس نے گرام پنچایتوں کے حساس بنانے کے پروگرام بھی شروع کیے ہیں اور 1.3 لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتوں کا احاطہ کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد گرام پنچایتوں کے صدور اور سکریٹریوں اور پنچایت سمیتی کے اراکین کو ان کی معمول کی زندگی میں بی آئی ایس معیارات کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ یہ پروگرام 38 بی آئی ایس برانچ دفاتر کے ملک گیر نیٹ ورک کے ذریعے بلاک اور ضلعی سطح پر منعقد کیے گئے۔ ہندوستانی معیارات کی تعمیل کو فروغ دے کر، اس اقدام کا مقصد گاؤں کی سطح پر نافذ کیے گئے سرکاری پروگراموں اور اسکیموں کے مجموعی معیار اور حفاظت کو بڑھانا ہے۔
پروگراموں کے دوران، شرکا کو ترقیاتی سرگرمیوں یا ذاتی ضروریات کے لیے معیاری سامان کی خریداری میں معیارات کی اہمیت کے بارے میں تعلیم دی گئی۔ انہوں نے ’BIS Care ایپ‘ بھی ڈاؤن لوڈ کی اور اسے حقیقی آئی ایس آئی مارک اور ہال مارکنگ کی تصدیق کے لیے استعمال کرنا سیکھا، مختلف پروڈکٹس کی توثیق کی کوشش کی۔ پروگراموں کے دوران، شرکا نے ورکشاپ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، حاصل کردہ علم پر اپنی حیرت کا اظہار کیا اور اس احساس کا اظہار کیا کہ وہ معیاری نمبروں کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے بی آئی ایس کیئر ایپ کے ذریعے براہ راست خدشات یا شکایات کا اظہار کر سکتے ہیں۔
***********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 5806
(Release ID: 2012351)
Visitor Counter : 67