کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کوئلے کی درآمد کے متبادل پر اسٹریٹجی پیپر جاری کیا


بین وزارتی کمیٹی کی رپورٹ میں درآمدی انحصار کو کم کرنے اور کوئلے کی ملکی پیداوار بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے

Posted On: 07 MAR 2024 6:26PM by PIB Delhi

 کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج کوئلہ کی وزارت میں ایک تقریب میں ’’کوئلے کی درآمد کے متبادل پر اسٹریٹجی پیپرز‘‘ جاری کیے۔ جناب امرت لال مینا، سکریٹری (ورچوئل وسیلے سے)، محترمہ وشمتا تیج، ایڈیشنل سکریٹری، ایم او سی، وزارت کے سینئر عہدیدار، سی آئی ایل، این ایل سی آئی ایل، ایس سی سی ایل کے عہدیدار (ورچوئل وسیلے سے) اس موقع پر موجود تھے۔

کوئلہ کی وزارت نے ملک میں توانائی کے تحفظ کے حصول اور کوئلے میں خود کفالت کو یقینی بنا کر خود کفیل بننے کی سمت میں ایک قدم اٹھاتے ہوئے کوئلے کی درآمد کو روکنے کے لیے ایک وژن طے کیا ہے۔ اس مقصد کے ساتھ کوئلہ کی وزارت نے ایک بین وزارتی کمیٹی (آئی ایم سی) تشکیل دی تھی۔ اس آئی ایم سی کی صدارت کوئلہ کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری کرتے ہیں اور اس میں مختلف وزارتوں / اسٹیک ہولڈروں جیسے وزارت تجارت ، وزارت بجلی ، وزارت ریلوے،  وزارت جہاز رانی ، وزارت کان کنی ، وزارت اسٹیل ، ڈی پی آئی آئی ٹی ، ایم ایس ایم ای ، نیتی آیوگ ، سی سی او ، کوئلہ کمپنیاں جیسے سی آئی ایل اور ایس سی سی ایل وغیرہ کے ارکان شامل ہیں۔

آئی ایم سی کی رپورٹ کے طور پر ’’کوئلے کی درآمد کے متبادل پر اسٹریٹجی پیپر ‘‘ تیار کیے گئے ہیں۔ اس پیپر میں ملک کی موجودہ توانائی مکس، کوئلے کی ملکی پیداوار، رجحانات اور تخمینوں، درآمدی رجحانات (سیکٹر وار)، حکومت کے ذریعے کوئلے کی درآمد کے متبادل کے اقدامات اور سب سے اہم بات یہ کہ مستقبل کا روڈ میپ اور کوئلے کی درآمد کے متبادل کے بارے میں کمیٹی کی سفارشات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس پیپر میں پیچیدہ مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے، جس میں درآمدی انحصار کو کم کرنے اور کوئلے کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے کے لیے بصیرت، حکمت عملی اور ضروری اقدامات پیش کیے گئے ہیں۔

یہ پیپر https://coal.gov.in میں وزارت کوئلہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 5809


(Release ID: 2012345)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi