صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
انڈین نیول میٹریل مینجمنٹ سروس اور انڈین نیول آرمامنٹ سروس کے افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
07 MAR 2024 6:28PM by PIB Delhi
انڈین نیول میٹریل مینجمنٹ سروس (2019، 2020 اور 2021 بیچ) اور انڈین نیول آرمامنٹ سروس (2023 بیچ) کے افسران نے آج ، یعنی 7 مارچ، 2024 کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
افسروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انھیں بھارتی بحریہ کو ہر وقت اسلحہ اور دیگر مادی وسائل سے لیس کرکے ملک کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ لہذا، ان سب کو ملک کے بحری مفادات کے محافظوں کے لیے لاجسٹک سپورٹ اور اسلحے کی فراہمی کے مینیجر کے طور پر منتخب ہونے پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان دنوں دنیا بھر کے ممالک اپنے بحری اہداف پر پہلے سے کہیں زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور بحری تعاون کو وسعت دے رہے ہیں اور مشترکہ مشقیں کر رہے ہیں۔ چونکہ بھارت ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے ، جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موثر لاجسٹک مینجمنٹ کے ذریعہ بھارتی بحریہ کی مدد کرنے کی ضرورت ظا ہر ہے۔ یہ دونوں خدمات بھارتی بحریہ کے ہموار کام کاج کے لیے خاص طور پر جغرافیائی سیاسی ہلچل کے اس دور میں بہت اہم ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارتی بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو آسان بنانے کے لیے وقتا فوقتا مواد کی دستیابی کو یقینی بنانے میں انڈین نیول میٹریل مینجمنٹ سروس کے افسران کا اہم کردار ہے۔ انھیں خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین ٹکنالوجی کا مؤثر استعمال کرنا ہوگا۔ انھوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ انوینٹری مینجمنٹ اور سروس ڈیلیوری کو انتہائی موثر اور ہموار بنانے کے لیے جدید طریقوں کے ساتھ آئیں۔
صدر جمہوریہ نے افسران سے کہا کہ وہ مختلف منصوبوں کو شروع کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ منصوبے توانائی کی بچت، ماحول دوست اور پائیدار ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ہم سب اپنی آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند، محفوظ اور خوش حال سیارہ دینے کے پابند ہیں۔ انجینئرز کی حیثیت سے، وہ وہ ہیں جو ماحولیاتی طور پر مستحکم اقدامات کا تصور اور نفاذ کرکے اس کو یقینی بنانے میں ایک بہت بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
صدر جمہوریہ کی تقریر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں ۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 5811
(Release ID: 2012339)