وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے آج مدھیہ پردیش میں’21ویں مویشیوں کی شماریات میں چرواہوں اور ان کے مویشیوں کی تعداد‘پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا

Posted On: 07 MAR 2024 4:50PM by PIB Delhi

مویشی اور ڈیری کا محکمہ ،ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت نے آج  مدھیہ پردیش کے اندور میں’21ویں مویشیوں کی شماریات میں چرواہوں اور ان کے مویشیوں کی تعداد‘پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد،مویشیوں کو چرانے  کی مشق، ان کے مسکن، مختلف علاقوں میں راستوں وغیرہ کے بارے میں بہتر خیال رکھنے اور مختلف مسائل جیسے کہ مویشیوں کو چرانے  کی جامع تعریف، ڈیٹا اکٹھا کیا جانا اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کےطریقہ کار پر مشترکہ اتفاق رائے حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AKI7.jpg

گجرات، راجستھان، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر وغیرہ جیسی ریاستوں میں جانوروں کو باہر  لے جاکر چرانے ،چرواہوں کے ساتھ کام کرنے والی این جی اوز جیسے سہجیون:سینٹر آف پاسٹرالیزم، ڈیزرٹ ریسورس سینٹر وغیرہ اور مختلف تنظیمیں جو خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل، نیشنل رین فیڈ ایریا اتھارٹی(این آر اے اے)، مدھیہ پردیش حکومت کے قبائلی تحقیقی ادارے وغیرہ کے لیے ترقی اوربہبود کے بورڈ جیسے جانوروں کے لیے  کام کرنے والے کے ساتھ  ڈیل کرتی ہے، اس ورکشاپ کے شرکاء تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TLYZ.jpg

مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ، 1919 کے بعد سے ہر 5 سال میں ملک بھر میں مویشیوں کی شماریات کا کام کرتا ہے۔ آخری مویشیوں کی شماریات یعنی،20 ویں ایل سی2019 میں کی گئی تھی۔ 21 ویں مویشیوں کی شماریات2024 میں ہونی ہے۔ 21ویں مویشیوں کی شماریات میں  چرواہوں  اور ان کے مویشیوں سے متعلق معلومات جمع کرنے کی مانگ ہے۔

مویشیوں کی شماریات، اس شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے مویشیوں کے فلاح و بہبود سے متعلق پروگرام کی مناسب منصوبہ بندی اور تشکیل عمل  کے لیے اعداد و شمار کا بنیادی ذریعہ ہے۔ مویشیوں کی شماریات عام طور پر تمام گھریلو جانوروں اور ان جانوروں کے سروں کی گنتی کا احاطہ کرتی ہے، جس میں جانوروں کی مختلف اقسام (بھینسا، بھینس، متھون، جھبرا بیل، بھیڑ، بکری، خنجیر، گھوڑا، ٹٹو، خچر، گدھا، اونٹ، کتا، خرگوش اور ہاتھی)/گھریلو پردارجانور(دجاجی مرغوں،مرغی، بطخ اور دیگرگھریلو پردار پرندے) شامل ہیں ۔جو ان کی عمر، جنس  اور نسل کے لحاظ سے گھرانوں ، گھریلو اداروں/غیر گھریلو اداروں کے پاس ہیں۔

************

ش ح۔ع ح۔ن ع

U. No.5797



(Release ID: 2012296) Visitor Counter : 48


Read this release in: Telugu , English , Hindi