بجلی کی وزارت
حکومت نے، منی پور اور میزورم کے لیے، مشترکہ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے ممبر کے طور پر، جناب بینجمن ایل ٹلومٹیا کی تقرری کی
Posted On:
07 MAR 2024 3:25PM by PIB Delhi
شری بینجمن ایل ٹلومٹیا نے، منی پور اور میزورم کے لیے مشترکہ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن کے رکن کے طور پر، چارج سنبھال لیا ہے۔ انہیں بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج 7 مارچ 2024 کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ نئی دہلی میں وزارت کے دفتر سے وزیر موصوف کے شامل ہونے کے ساتھ ہی ، عہدے اور رازداری کا حلف ورچوئل طور پر دلایا گیا۔

منی پور اور میزورم کے لیے ،مشترکہ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (جے ای آر سی) ، بجلی کے قانون 2003 کی دفعات اور منی پور اور میزورم کی ریاستی حکومتوں کے ذریعہ دستخط شدہ میمورنڈم آف ایگریمنٹ (ایم او اے) کی پیروی میں تشکیل دیا گیا تھا، جس نے حکومت ہند کو ان کی جانب سے جے ای آر سی کی تشکیل کا اختیار دیا تھا۔ یہ دو رکنی کمیشن ہے، ہر رکن متعلقہ شریک ریاست کی نمائندگی کرتا ہے۔ مرکزی حکومت، قانون کی دفعات کے تحت اور ایم او اے کی پیروی میں،دونوں اطراف سے، یعنی منی پور اور میزورم سے کمیشن کے ارکان کا تقرر کرتی ہے۔
ایم او اے کی دفعات کے مطابق، جناب ٹلومٹیا کو میزورم کی جانب سے پانچ سال کی مدت کے لیے یا 65 سال کی عمر تک، جو بھی پہلے ہو، بطور ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

جناب ٹلومٹیا ماسٹر آف سائنس ہیں اورمیکینیکل انجینئرنگ میں بی ٹیک کی ڈگری رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے، وہ مارچ 2022 سےمیزورم کے بجلی اور توانائی کے محکمے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر (کمرشل) کے طور پر کام کر رہے تھے۔ اس سے قبل وہ نومبر 2014 سے مارچ 2022 تک میزورم میں پاور اور الیکٹرسٹی ڈیپارٹمنٹ میں سینئر ایگزیکٹو انجینئر کے عہدے پر فائز تھے۔ اس سے پہلے، وہ نومبر 2009 سے نومبر 2014 تک ایگزیکٹو انجینئر اور 2003 سے نومبر 2009 تک پروجیکٹ آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔
قانون کے تحت کمیشن کے بڑے کام بجلی کی پیداوار، سپلائی، ترسیل اور وہیلنگ، ہول سیل، بلک یا ریٹیل کی شرح کوباضابطہ بنانا ہے ،جیسا کہ صورت حال، ریاست کے اندر ہو ؛ ڈسٹری بیوشن لائسنسوں کی بجلی کی خرید اری کو ریگولیٹ کرنا، بین ریاستی ترسیل اور بجلی کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا؛ ٹرانسمیشن لائسنس یافتگان کو لائسنس جاری کرنا، ڈسٹری بیوشن لائسنس یافتگان اور بجلی کے تاجروں کو لائسنس جاری کرنا ہے۔ توانائی کے قابل تجدید ذرائع سے ہم آہنگی اور بجلی کی پیداوار کو فروغ دینا اور لائسنس دہندگان اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے درمیان تنازعات کا فیصلہ کرنا بھی اس کے دائرہ اختیار میں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-5791
(Release ID: 2012201)