سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی ڈی بی- ڈی ایس ٹی نے کیمیکل تیار کرنے کی جدید ترین سہولت کے قیام میں مدد کے لئے ممبئی کی میسرز الکیم سینتھون پرائیویٹ لمیٹڈ کو 8.6 کروڑ روپے قرض کا تعاون دیا
‘‘دواسازی کی صنعت کو بااختیار بناتے ہوئے : ٹی ڈی بی نے ،کیمیکل تیار کرنے کی جدید ترین سہولت کے لئے میسرز الکیم سینتھون کی مدد کی
Posted On:
07 MAR 2024 2:18PM by PIB Delhi
مقامی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے اور دوا سازی کے شعبے میں جدت کو فروغ دینے کے تئیں ایک اہم پیش رفت میں، ٹیکنالوجی کے ترقیاتی بورڈ (ٹی ڈی بی) نے ممبئی کے میسرز الکیم سینتھون پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ بورڈ 19.01 کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت میں سے 8.6 کروڑ روپے کی قرض کی امداد فراہم کرے گا ، جو‘‘اعلی درجے کی فارماسیوٹیکل انٹرمیڈیٹس، فائن اینڈ اسپیشلٹی کیمیکلز کی ترقی اور کمرشلائزیشن’’ کے لیے ہوگی۔
حکومت ہند کے اہم اقدامات، خاص طور پر میک اِن انڈیا مہم، جس کا مقصد ہندوستان کو ایک عالمی مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر قائم کرنا ہے، میں الکیم سینتھون کے ساتھ کے یہ معاہدہ ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ کمپنی دوا سازی کی کمپنیوں کے متبادل کے طور پر اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے ،جو چین سے، اے پی آئی انٹرمیڈیٹس اور فائن کیمیکلز کے اپنے وسائل کو متنوع بنانا چاہتے ہیں۔
اس منصوبے کا مقصد، ایک جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرنا ہے، جو کلیدی سٹارٹنگ میٹریلز (کے ایس ایمز) اور ایڈوانسڈ انٹرمیڈیٹس کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے وقف ہے، جو کہ ایکٹیو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹس (اے پی آئیز) کے لیے اہم ہے، جو سخت معیار کے معیارات کی تعمیل کرتے ہیں۔ مزید برآں، یہ سہولت پولیمر اور واٹر ٹریٹمنٹ کی سہولیات جیسی صنعتوں میں مختلف ایپلی کیشنز کے مطابق، خصوصی اور فائن کیمیکل تیار کرے گی۔
تحقیق و ترقی میں مہارت رکھتے ہوئے، الکیم سینتھون ، اے پی آئی انٹرمیڈیٹس اور کیمیکلز کی تیاری کے لیے مثالی، خلاف ورزی نہ کرنے والے اور تجارتی لحاظ سے قابل عمل ،عوامل کو ڈیزائن اور نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ان انٹرمیڈیٹس کا معیار خالص اور موثر ایکٹیو فارماسیوٹیکل اجزاء کی پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے بہت اہم ہے، اس طرح صحت عامہ پر مثبت اثر پڑتا ہے۔
مکمل ہونے پر، نئی مینوفیکچرنگ کی یہ سہولت پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے گی، جس کا ہدف 12000 کلوگرام فی ماہ پیداوار کرنا ہے، جبکہ اس کی موجودہ صلاحیت 1000 کلوگرام فی ماہ ہے۔ مزید برآں، یہ سہولت نئے انٹرمیڈیٹس اور کے ایس ایمز کی ترکیب کو ترجیح دے گی، بلک ڈرگ/ایگرو کیمیکل صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے، جو فی الحال ان اہم کیمیکلز کے لیے درآمدات پر انحصار کرتی ہیں۔ گھریلو پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرکے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرکے، یہ پروجیکٹ آتم نر بھر بھارت پہل، خود کفالت کو فروغ دینے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے اخراج کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا کہ ‘‘کمپنی کی توجہ اے پی آئی انٹرمیڈیٹس اور کیمیکلز کی تیاری کے لیے مثالی، خلاف ورزی نہ کرنے والےاور تکنیکی اور تجارتی طور پر قابل عمل عوامل کو ڈیزائن کرنے پر مرکوز ہے، جس سے نہ صرف مارکیٹ کی خاص ترقی ہوتی ہے، بلکہ صنعت پر درآمد شدہ کلیدی ا سٹارٹنگ میٹریلز (کے ایس ایمز) اور ایڈوانسڈ انٹرمیڈیٹس پر انحصار بھی کم ہوتا ہے۔ یہ اے پی آئیز اور اسپیشلٹی اینڈ فائن کیمیکلز کے لیے بہت اہم ہے، جو کہ پولیمر انڈسٹری اور واٹر ٹریٹمنٹ کی سہولیات جیسے مختلف شعبوں میں استعمال ہوتے ہیں۔’’
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-5786
(Release ID: 2012185)
Visitor Counter : 75