بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نارائن رانے نے کہا کہ وزیر اعظم کی تبدیلی لانے والی قیادت میں پچھلے دس برسوں میں بھارت میں خواتین انٹرپرینیور کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے
خواتین انٹرپرینیور شپ کو تقویت پہنچانے کے لیے تین نئے اقدامات - پنجیکرن سے پرگتی، ڈبلیو ای پی – اُنّتی – اُدیمتا سے پرگتی اور مینٹور شپ پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا ہے
Posted On:
01 MAR 2024 8:09PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی تبدیلی لانے والی قیادت میں خواتین انٹر پرینیور شپ کو فروغ دینے کے لیے بہتر پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ایک بہتر ماحول کو فروغ دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں خواتین انٹر پرینیور شپ میں بہتری آئی ہے ، جس کے نتیجے بھارت میں خواتین کاروباریوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔
آج نئی دلّی میں منعقدہ 9ویں سالانہ شکتی انٹرنیشنل ویمن انٹرپرینیورز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ کہتے ہوئے انتہائی فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر میں بھی خواتین کاروباریوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جناب رانے نے کہا کہ آج 1.40 کروڑ سے زیادہ ایم ایس ایم ایز کی قیادت خواتین کر رہی ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ خواتین کی ملکیت والے ایم ایس ایم ایز کا زیڈ سرٹیفیکیشن اب مکمل طور پر مفت ہے۔
خواتین انٹرپرینیورشپ پر مرکوز ، اس پروگرام کے دوران ، سی جی ٹی ایم ایس ای اسکیم سے مستفید ہونے والی خواتین کاروباریوں کے ساتھ ساتھ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔
سربراہ اجلاس میں تین نئے اقدامات کا آغاز کیا گیا ۔
1) ایم ایس ایم ای کی وزارت اور خواتین انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم ( ڈبلیو ای پی ) کی طرف سے ایک مشترکہ مربوط قومی مہم’پنجیکرن سے پرگتی‘ کا آغازکیا گیا ۔ یہ قومی مہم ، ملک بھر کی خواتین کاروباریوں کے لیے ایک واضح نعرہ ہے کہ و ہ اُدیم کو رجسٹرڈ کرائیں اور وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔
2) ایم ایس ایم ای کی وزارت اور خواتین کے انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم ( ڈبلیو ای پی ) کا مشترکہ پروگرام ’ ڈبلیو ای پی اُنّتی – اُدیمتا سے پرگتی ‘ تک ۔ یہ ایم ایس ایم ای – ڈبلیو ای پی ایوارڈ ٹو ریوارڈ ( اے ٹی آر ) پروگرام خواتین ایم ایس ایم ای کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ اس کا مقصد انہیں ڈبلیو ای پی کے ذریعے صلاحیت سازی کی جامع مدد فراہم کرکے ترقی کی اگلی سطح تک لے جانا ہے ۔
3) وومن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم ( ڈبلیو ای پی ) کا ’ مینٹور شپ پلیٹ فارم ‘ ۔
اس موقع پر جناب ایس سی ایل داس، سکریٹری، محترمہ انا رائے سینئر مشیر نیتی آیوگ، محترمہ مرسی ایپاؤ، جے ایس – ایس ایم ای اور ڈاکٹر اشیتا گنگولی ترپاٹھی، ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر، ڈی سی-ایم ایس ایم ای کے دفتر، خواتین کاروباری، صنعت کے ماہرین اور ملک بھر کے دیگر سرکاری لیڈرس موجود تھے۔
شکتی انٹرنیشنل ویمن انٹرپرینیورز سمٹ ہر سال بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر منعقد کی جاتی ہے ، جس کا مقصد امنگ رکھنے والی اور قدم جما چکی خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانا ہے ۔ مزید براں ، مختلف صنعتی شعبوں سے ابھرتی ہوئی خواتین کاروباریوں کی کامیابیوں کا بھی جشن منانا ہے۔
انڈیا ایس ایم ای فورم اور ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ویمن انٹرپرینیورز فورم کے تعاون سے منعقد کئے گئے ، اس پروگرام نے شرکا کو ، ملک کی سب سے کامیاب خواتین کاروباریوں اور بین الاقوامی ماہرین سے روبرو کرایا ۔ باعث تحریک مباحثوں اور تبادلۂ خیال پر مبنی سیشنز کے ذریعے، شرکاء کو کاروباری اختراع ، قیادت اور خواتین کاروباریوں کے طور پر کامیابی حاصل کرنے کے بارے میں عملی مشورہ فراہم کیا گیا ۔
******************************
(ش ح –ف ا - ع ا )
U. No. 5769
(Release ID: 2012137)
Visitor Counter : 65