وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب سنجے کمار نے کیرالہ میں مالیاتی انتظام اور تعلیمی منصوبہ بندی پر ‘اسٹارس’ ورکشاپ کی صدارت کی

Posted On: 06 MAR 2024 10:20PM by PIB Delhi

سکریٹری، اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم، جناب سنجے کمار نے آج کیرالہ کے تھرواننت پورم میں مالیاتی انتظام اور تعلیمی منصوبہ بندی پر ایک تین روزہ ورکشاپ کی صدارت کی۔ اس میں وزارت تعلیم کے حکام ، ایس ٹی اے آر ایس پروگرام میں شامل 6 ریاستوں کے تعلیمی محکمے، یعنی راجستھان، کیرالہ، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، اڈیشہ اور مہاراشٹر؛ اور ورلڈ بینک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ تین روزہ ورکشاپ مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم ، اسٹرینتھننگ ٹیچر لرننگ اینڈ رزلٹس فارا سٹیٹس(ایس ٹی اے آر ایس) پروگرام، کا حصہ ہے جسے ورلڈ بینک کی مدد حاصل ہے۔

ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو قابل قدر بصیرت اور حکمت عملیوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ ضلعی اور ریاستی دونوں سطحوں پر تعلیمی منصوبہ بندی اور نفاذ میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XPSI.jpg

ورکشاپ کے افتتاحی دن بصیرت انگیز بات چیت اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کا مشاہدہ کیا گیا جس کا مقصد اسٹارس پروجیکٹ کے ذریعے پورے ہندوستان میں تعلیمی معیار اور رسائی کو بڑھانا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028XWE.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب  سنجے کمار نے  اسٹارس کے تحت منصوبہ بندی کے لیے کثیر سالہ تناظر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اُبھرتی ہوئی ضروریات اور ان سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملیوں پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AK7T.jpg

 اسٹارس پروگرام کے لیے بجٹ کے استعمال سے متعلق  کام کاج کے  پہلوؤں اور اس میں آنے والی  رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے شراکت داروں  کو پیش کردہ تجزیے میں گہرائی میں جانے کے قابل بنایا گیا۔

ریاستوں نے کھلی بحث کے دوران بات چیت اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اپنے کثیر سالہ منصوبوں کے نمونے دکھائے۔

دوپہر کے سیشن میں، خدشات پر مبنی  داخلی  آڈٹ پر ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس سے شرکاء کو ممکنہ چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنے کے لیے کھلی بحث میں فعال طور پر مشغول ہونے کی ترغیب دی گئی۔ بات چیت  کے دوران  باہمی افہام و تفہیم اورامانت داری پر مبنی  کارکردگی کی نگرانی کے اشاریوں کے لیے عمل ترتیب دینے پر توجہ مرکوز کی۔

کل، ورکشاپ کے دوسرے دن، مقصد اسٹارس  پروگرام کے ذریعے تعلیمی منصوبہ بندی کی حکمت عملیوں کو آگے بڑھانا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ پرائمری ایجوکیشن پروگرام (ڈی پی ای پی) کیس اسٹڈی کا استعمال کرتے ہوئے  غیر ارتکازی تعلیم کی منصوبہ بندی کا ایک جائزہ اور  غیر ارتکازی منصوبہ بندی کی اہمیت پر ایک سیشن بھی فراہم کیا جائے گا۔ سیشنز غیر ارتکازی   تعلیم کی منصوبہ بندی کے لیے ٹولز متعارف کرائیں گے، بنیادی مسائل کی نشاندہی کرنے اور مؤثر حل وضع کرنے کے لیے ایک کلیدی طریقہ کار کے طور پر بنیادی وجہ کے تجزیہ پر توجہ مرکوز کریں گے۔ تعلیمی پالیسی میں غیر ارتکازی  منصوبہ بندی کی تاریخ  کے حوالے سے کچھ معلومات  بھی شیئر کی جائیں گی۔

ورکشاپ کے تیسرے اور آخری دن تعلیم میں درپیش چیلنجز اور حکمت عملی کی منصوبہ بندی کی اہمیت پر بات چیت کی جائے گی۔ سالانہ ورک پلان اور بجٹ(اے ڈبلیو پی بی) کے ساتھ ضلعی اور ریاستی منصوبوں کے درمیان روابط، مؤثر عمل آوری کے لیے بجٹ کے لئے مختص  کردہ رقم کے ساتھ منصوبہ بندی کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بھی وضاحت کی جائے گی۔ آخری سیشن تعلیمی منصوبہ بندی کی  اہمیت  پر ہوگا، جو تعلیمی نتائج کو بڑھانے میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالے گا۔

*************

 

( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No: 5765


(Release ID: 2012110) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi