وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے بنگلورو میں ہاتھی کے دانتوں کی غیر قانونی تجارت کو روکا، سات گرفتار
Posted On:
06 MAR 2024 8:54PM by PIB Delhi
ایک محتاط منصوبہ بند کارروائی میں، بنگلورو میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو ( ڈی آر آئی ) کے افسران نے بنگلورو، کرناٹک کے مضافات میں، وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ، 1972 کے شیڈول I کے تحت درجہ بند ، ہاتھی کے دانتوں کی غیر قانونی تجارت کرنے والے ایک گروہ کی کوششوں کا پردہ فاش کیا ہے۔ 05 / 06 مارچ ، 2024 ء کو ایک آٹو رکشہ میں تین مشتبہ افراد کو روکنے پر ، ان کے پاس ایک بڑے بیگ میں چھپائے گئے ہاتھی دانت برآمد ہوئے۔ مزید براں، فوری کارروائی کے نتیجے میں غیر قانونی تجارت میں سہولت کاری میں ملوث ان کے چار دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔
دو ہاتھیوں کے دانت، جن کا وزن 6.8 کلو گرام تھا، وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ ( ڈبلیوپی اے ) ، 1972 کے سیکشن 50 کے مطابق برآمد کیا گیا اور ضبط کیا گیا۔ اس سلسلے میں سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یکم اپریل ، 2023 ء سے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ میں حالیہ ترامیم کے ساتھ، ڈی آر آئی افسران کو ، جو پہلے ہی بین الاقوامی سرحدوں پر انسداد اسمگلنگ کی کوششوں میں پیش پیش ہیں، گھریلو غیر قانونی جنگلی حیات کی تجارت کو روکنے کے لیے مزید اختیارات دیے گئے ہیں۔
ان نئی دفعات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ڈی آر آئی افسران جنگلی حیات کی اشیاء کی غیر قانونی تجارت روکنے کے لیے سرگرمی سے کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ صرف مالی سال 2024-2023 ء میں، پورے بھارت میں ڈی آر آئی یونٹس نے ہاتھی کے دانتوں کی کامیاب طور پر 6 ضبطگیاں کی ہیں ، جن کا مجموعی طور پر وزن 57.5 کلو گرام تھا۔ یہ کارروائیاں چنئی، حیدرآباد، گوہاٹی، کولکاتہ اور بنگلورو میں کی گئیں، جو جنگلی حیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ڈی آر آئی کے غیر متزلزل عزم کو مزید ظاہر کرتی ہیں۔
**************
(ش ح –ف ا - ع ا )
U. No. 5768
(Release ID: 2012097)
Visitor Counter : 88