عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح وبہبود سے متعلق محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے پنشنرز کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے 3 بڑے اقدامات کیے ہیں


5 مارچ 2024 کو احمد آباد میں 53ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی ) ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

2. بینک آف بڑودہ کے لیے ساتویں بینکرز کی آگاہی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

3. گجرات کی 5 پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے ساتھ ایک انٹرایکٹو میٹنگ کا کامیاب انعقاد

پورے گجرات میں تعینات، مرکزی حکومت کے 300 سے زیادہ ریٹائر افراد نے 53ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ ورکشاپ میں شرکت کی، 57 بینکروں نے 7 ویں بینکرز  آگہی ورکشاپ  میں شرکت کی

Posted On: 06 MAR 2024 4:05PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے نے پنشن یافتگان کی بہبود کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل 3 اہم پالیسی اقدامات کیے ہیں:

  • گجرات بھر میں تعینات مرکزی حکومت کے ملازمین کے فائدے کے لیے 53 ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ ورکشاپ جو اگلے 12 ماہ کے دوران ریٹائر ہونے والے ہیں، پانچ مارچ 2024 کو منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں مرکزی حکومت کی 14 وزارتوں/ محکموں کے 300 سے زیادہ ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ کے فوائد اور پنشن کی منظوری کے عمل سے متعلق متعلقہ معلومات فراہم کی گئیں۔بھوشیہ پورٹل، مربوط پنشنرز پورٹل، ریٹائرمنٹ کے فوائد، فیملی پنشن، سی جی ایچ ایس، انکم ٹیکس کے قواعد، انوبھو، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، سرمایہ کاری کے طریقوں اور مواقع پر مختلف سیشنز وغیرہ کا انعقاد کیا گیا۔ سی جی جی ایچ ایس سسٹم، سی جی ایچ ایس پورٹل، سہولیات کے تحت ریٹائر ہونے والوں کو سرمایہ کاری اور صحت کی دیکھ بھال کی منصوبہ بندی کرنے کے قابل بنانے کے لیے تفصیلی سیشن بھی منعقد کیے گئے۔ پنشن تقسیم کرنے والے بینک، ایس بی آئی، پی این بی، بینک آف بڑودہ اور آئی سی آئی سی آئی نے ریٹائر ہونے والوں کے لیے بینک کی نمائش میں حصہ لیا۔
  • بینک آف بڑودہ سے پنشن سے متعلق کام کو سنبھالنے والے سی پی پی سیز اور شاخوں کے افسران کے لیے 57 ویں بینکرز کی آگاہی ورکشاپ 5سے 6 مارچ 2024 کو منعقد ہوئی۔ محکمہ کے سینئر افسران نے پنشنرز کی شکایات کے ازالے ،ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم اور چہرے کی توثیق کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کے لیے بہتر تال میل پر بینکرز کے ساتھ بات چیت کی۔  یہ ورکشاپ سنٹرل پنشن پروسیسنگ سینٹرز اور مختلف بینکوں میں پنشن سے متعلق کام کو سنبھالنے والے علاقائی عہدیداران  کے لیے آگاہی پروگراموں کے سلسلے میں ساتویں ورکشاپ تھی۔ ورکشاپ میں متعدد پنشنرز نے بھی شرکت کی۔
  • گجرات کی پانچ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز، یعنی پوسٹس اینڈ ٹیلی گرافس اور دیگر مرکزی حکومت کی پنشنرز ایسوسی ایشن، احمد آباد، کیندریہ  نروتہ کرمچاری منڈل، وڈودرا، بڑودہ سنٹرل پنشنرز ایسوسی ایشن، وڈودرا، مرکزی حکومت، پنشنرز ایسوسی ایشن، احمد آباد اور بھارت پنشنرز سماج کے ساتھ ایک انٹرایکٹو میٹنگ کا انعقاد احمد آباد میں 05.03.2024 کو ہوا۔

پنشن اور اور پنشنر رکی فلاح وبہبود سے متعلق محکمہ کے سکریٹری  جناب وی سرینواس نے تینوں تقریبات سے خطاب کیا اور پنشنرز کی بہبود کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور ریٹائرمنٹ کے بعد باوقار زندگی گزارنے پر زور دینے کے ساتھ  پنشنروں کو ڈیجیٹل طریقے سے  بااختیار بنانے پر روشنی ڈالی ۔ بینکوں، سی جی ایچ ایس، محکمہ پنشن اور پنشنرز ویلفیئر کے سینئر افسران نے بھی بات چیت میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-03-06160951Z1CY.png

 

************

ش ح۔ ع ح    ۔ م  ص

 (U: 5747 )



(Release ID: 2011992) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi , Tamil