کوئلے کی وزارت
این ایل سی انڈیا گرین انرجی لمیٹیڈ(این آئی جی ای ایل ) نے 600 میگاواٹ شمسی بجلی کے پروجیکٹ کیلئے گجرات اوورجا وکاس نگم لمیٹیڈ (جی یو وی این ایل) کے ساتھ بجلی کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے
Posted On:
06 MAR 2024 2:37PM by PIB Delhi
این ایل سی انڈیا لمیٹیڈ( ایل ایل سی آئی ایل ) نے مستقبل میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو انجام دینے کے لیے ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ این ایل سی انڈیا گرین انرجی لمیٹیڈ (این آئی جی ای ایل) کو شامل کیا ہے۔ یہ ذیلی ادارہ خاص طور پر قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرے گا اور اس طرح اس کے فوائد کے لیے مہارت کوبروئے کار لائے گا۔
این ایل سی آئی ایل نے جی ایس ای سی ایل کھاوڈا سولر پارک میں 600 میگاواٹ سولر پاور پراجیکٹ کا ٹینڈر جیت لیا ہے، جسے جی یو وی این ایل نے مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے شروع کیا ہے۔ گرین انرجی کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی (ڈبلیواو ایس) کے تحت آر ای پروجیکٹوں کو تیار کرنے کی پالیسی کے مطابق، پروجیکٹ کی ترقی کا کام این آئی جی ای ایل کو سونپی گئی ہے۔
پہلی پہل کے طور پر، این آئی جی ای ایل نے گجرات اورجا وکاس نگم لمیٹڈ ( جی یو وی این ایل) کے ساتھ گجرات کے ضلع بھُج میں کھاوڈا سولر پارک میں مجوزہ 600 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ کے لیےبجلی کی خریداری کے معاہدے (پی پی اے) پر دستخط کیے ہیں۔ پروجیکٹ سے پوری بجلی، پی پی اے ٹیرف کے ساتھ 2.705روپے کلو واٹ آور میں پروجیکٹ سے بجلی، جی یو وی این ایل کے ذریعہ حاصل کی جائے گی۔ بجلی کی سالانہ پیداوار، اس کی لائف لائن میں مجموعی طور پر بجلی کی پیداوار 39.447 بی یو (بلین یونٹ) کے ساتھ 1,577.88 ایم یو (ملین یونٹ) طے کی گئی ہے ۔ یہ منصوبہ اپنی پوری زندگی کے دوران تقریباً 35.5 ملین میٹرک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔
پی پی اے پر این آئی جی ای ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے وڈودرا میں جی ایم (قابل تجدید توانائی ) کے ساتھ این آئی جی ای ایل کے چیئرمین ڈائریکٹر اور سی ایف او، این آئی جی ای ایل کی موجودگی میں دستخط کیے تھے۔ اس موقع پر این آئی جی ای ایل کے چیئرمین جناب پرسنا کمار موٹوپلی نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا فائدہ یہ ہے کہ سولر پارک میں تمام آسانی سے دستیاب ضروری انفراسٹرکچر کے ساتھ اور بیچی جانے والی بجلی کی حفاظتی ادائیگی کے ساتھ قائم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین شو آپشن میں اضافی صلاحیت حاصل کرکےبڑے پیمانے پر پروجیکٹ کی معاشیات کو بہتر بنایا گیا ہے۔
کھاوڈا سولر پارک میں مجوزہ 600 میگاواٹ سولر پاور پراجیکٹ، این ایل سی آئی ایل کی طرف سے تیار کردہ اب تک کا واحد سب سے بڑا سولر پروجیکٹ ہوگا۔
************
ش ح۔ ع ح ۔ م ص
(U: 5743 )
(Release ID: 2011926)
Visitor Counter : 78