صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کی صدر جمہوریہ نے راشٹرپتی نیلائم میں وزیٹر سہولت مرکز کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا
Posted On:
06 MAR 2024 1:00PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (6 مارچ 2024) کو راشٹرپتی نیلائم میں وزیٹر فیسیلیٹیشن سینٹر (وی ایف سی) کا عملی طور پر افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ راشٹرپتی نیلائم کے مختلف تاریخی مقامات بشمول تاریخی لکڑی کے جھنڈے کی 120 فٹ بلند چوب پرچم، جئے ہند سیڑھیوں والا کنواں، بھول بھلیاں باغ، چلڈرن پارک، اور راک گارڈن میں دیوی شیو اور نندی بیل کے مجسمے دیدار کرنے والوں کو راغب کر رہے ہیں۔ اپنے ملک کے گراں مایہ ثقافت کے جلووں میں گم ہوجانے کے لیے وی ایف سی لوگوں کو ہمارے ملک کے شاندار ورثے سے جوڑنے کا ایک اور اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وی ایف سی راشٹرپتی نیلائم میں تمام زائرین کے لیے ون اسٹاپ سہولت کے طور پر خدمات انجام دے کر مہمانوں کے تجربے میں مزید اضافہ کرے گا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان پرکشش مقامات کو تیار کرنے کے پیچھے مقصد نوجوان، پرجوش تبدیلی سازوں کی کمیونٹی کو پروان چڑھانا ہے جو ہماری قوم کی شاندار میراث کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے تمام نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہماری قوم کی تاریخ کو دریافت کرنے اور اسے سمجھنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ ملک کے اتحاد اور ترقی کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کریں اور بھرپور ورثے کے تحفظ اور جشن کا سلسلہ جاری رکھیں۔
اس موقع پر موجود معززین میں تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سندراراجن ، وزیر ٹرانسپورٹ، حکومت تلنگانہ جناب پونم پربھاکر، صدر کے سکریٹریٹ اور این آئی سی کے عہدیدار شامل تھے ۔
راشٹرپتی نیلائم پورے سال ،سوائے صدر کے جنوبی سفر کے دوران،عام لوگوں کے لیے کھلا رہتا ہے، ۔ زائرین http://visit.rashtrapati bhavan.gov.in کے ذریعے اپنی سائٹ آن لائن بک کر سکتے ہیں۔
*************
( ش ح ۔ج ق ۔ رض (
U. No: 5735
(Release ID: 2011864)
Visitor Counter : 158