بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر ای سی  لمیٹیڈ نے    2500 کروڑ روپے  اور   2875  کروڑ روپے  کی مالیت  کے دو بانڈز این ایس ای   اور  بی ایس ای    پر کامیابی کے ساتھ  فہرست  بند کئے

Posted On: 01 MAR 2024 8:59PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت کے تحت  ایک مہارتن سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز  ، آر ای سی  لمیٹیڈ  نے 2500 کرو ڑروپے اور 2875 کروڑ روپے کی مالیت کے دو بانڈز  کو نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای  ) اور  بامبے اسٹاک ایکسچینج ( بی ایس ای  ) پر کامیابی کے ساتھ فہرست بند کیا ۔  ان میں سے ایک بانڈ کی قیمت   10 سال کی میچورٹی میعاد کے لیے 2500 کروڑ  روپے ہے   ، جس کی ادائیگی کی تاریخ 28 فروری  ، 2034 ء ہے اور  منافع  7.47 فی صد ہے۔ دوسرے  بانڈ کی قیمت   2875 کروڑ روپے ہے   ۔ اس کی میچورٹی  کی میعاد  3 سال 2 ماہ ہے  ۔ اس کی ادائیگی کی تاریخ  30 اپریل  ، 2027 ء  اور منافع 7.64 فی صد ہے ۔

یہ پرائیویٹ پلیسمنٹ کے ذریعے اکٹھا کیا گیا  فنڈز کسی خاص پروجیکٹ کے لیے نہیں ہے ۔ لہذا، اس  ایشو  سے حاصل ہونے والی آمدنی کو باقاعدہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ان بانڈز کو  آئی آر پی ایل  کے ذریعے  آئی این ڈی اے اے اے  اور  آئی سی آر اے  کے ذریعے  آئی سی آر اے اے اے  اے  کا درجہ دیا گیا ہے۔

بانڈ کی فہرست  بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے،  آرای سی  لمیٹیڈ کے سی ایم ڈی ،  جناب وویک کمار دیوانگن نے کہا کہ : ’’  ان بانڈز کی کامیاب فہرست  بندی  آر ای سی لمیٹیڈ  کی جدت طرازی اور مالی سمجھداری کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ ہم  پائیدار بجلی اور بنیادی ڈھانچے کے حل کے ذریعے بھارت کو بااختیار بنانے کے اپنے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ان فنڈز سے  فائدہ اٹھانے کے لیے وقف ہیں۔

آر ای سی  ، بجلی کی وزارت کے تحت ایک ’ مہا رتن ‘  سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے اور  آر بی آئی  کے ساتھ غیر  بینکنگ فائنانس کمپنی  ( این بی ایف سی )  اور انفراسٹرکچر فنانسنگ کمپنی  ( آئی ایف سی )  کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔  آر ای سی  پورے پاور انفراسٹرکچر سیکٹر کی مالی معاونت کرتا ہے  ، جس میں جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن، قابل تجدید توانائی اور نئی ٹیکنالوجیز جیسے الیکٹرک  گاڑیاں ، بیٹری اسٹوریج، پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹس، گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا پروجیکٹس شامل ہیں۔ حال ہی میں،  آر ای سی  نے سڑکوں اور ایکسپریس ویز، میٹرو ریل، ہوائی اڈے، آئی ٹی کمیونیکیشن، سماجی اور تجارتی بنیادی ڈھانچے (تعلیمی ادارے، اسپتال)، بندرگاہوں اور الیکٹرو مکینیکل  ( ای اینڈ ایم )  کے کاموں پر مشتمل  دوسرے شعبے جیسے اسٹیل اور ریفائنری غیر پاور انفراسٹرکچر کے شعبے میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔

آر ای سی  لمیٹیڈ ملک میں بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں کے قیام کے لیے ریاستی، مرکزی اور نجی کمپنیوں کو مختلف میچورٹی کے قرض فراہم کرتا ہے۔ آر ای سی لمیٹیڈ بجلی کے شعبے کے لیے حکومت کی  اہم اسکیموں میں کلیدی  اسٹریٹجک کردار ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سو بھاگیہ )، دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی)، نیشنل  الیکٹرسٹی فنڈ (این ای ایف) اسکیم   کے لیے ایک نوڈل ایجنسی رہا ہے ، جس  نے  ملک میں آخری  حد تک  بجلی کی تقسیم کے نظام  کو   ،  گاؤں  میں  100 فیصد بجلی  کاری اور گھریلو بجلی کی فراہمی کو  مستحکم  کیا ہے  ۔  آر ای سی  کو اصلاح شدہ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم  ( آر ڈی ایس ایس )   کے لیے مخصوص ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے بھی نوڈل ایجنسی بنا یا گیا ہے   ۔   31 دسمبر  ، 2023 ء تک 4.97 لاکھ کروڑ روپے کے  قرض کے ساتھ  آر ای سی  کی مجموعی مالیت 64787 کروڑ روپے  تھی ۔

 

******************************

(ش ح –ف ا   - ع ا )

U. No. 5732


(Release ID: 2011857) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi