وزارات ثقافت
رامائن، پورے جنوب مشرقی ایشیائی خطے کوجوڑنے والی قوت ہے: امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت میناکشی لیکھی
محترمہ لیکھی نے ایس اے آرآئی - جنوبی ایشیائی علاقائی انضمام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا
رامائن، سری لنکا اور ہندوستان دونوں کے لیے ایک مشترکہ ثقافتی بیانیہ کے طور پر کام کرتا ہے اورایک مشترکہ ثقافتی شعور میں تعاون دیتا ہے اور تعلقات کو مضبوط کرتا ہے: سری لنکا کے وزیر جناب جیون تھونڈامن
رامائنم چترا کاویام نمائش کا افتتاح: این جی ایم اے میں ایک ثقافتی سنگ میل
یہ نمائش 30 اپریل 2024 تک جاری رہے گی
Posted On:
01 MAR 2024 11:25PM by PIB Delhi
نئی دلی کے نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے)، میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت، محترمہ میناکشی لیکھی نے ایک یادگار لمحے کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پرسری لنکا کی حکومت کے پانی کی سپلائی اور اسٹیٹ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے وزیر جناب جیون تھونڈامن بھی موجود تھے۔دونوں نے دلکش نمائش رامائنم چترا کاویام کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔
این جی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سنجیو کشور گوتم کی موجودگی سے اس افتتاحی تقریب نے ثقافتی تبادلے اور فنکارانہ اظہار کو فروغ دینے میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کی۔ رامائنم چترا کاویام، نا م کی اس نمائش کا مقصد ہندوستان کے بھرپور فنی اور ثقافتی ورثے کو آگے بڑھانا ہے، جوعصر حاضر کے سامعین اور آنے والی نسلوں دونوں کو شامل کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔
متعدد تنظیموں اور نجی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے، این جی ایم اے فنکارانہ شاہکاروں کی ایک صف کے ذریعے لازوال مہاکوی، رامائن کی ایک متحرک بصری داستان پیش کرتا ہے۔ پینٹنگز سے لے کر ٹیکسٹائل تک، مجسمے سے لے کر سائے کی پتلیوں تک، اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ تیار کردہ عمیق فن ،تنصیبات، نمائش ایک متنوع اور عمیق تجربہ پیش کرتی ہے۔
اس موقع پر امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ رامائن پورے جنوب مشرقی ایشیائی خطے جو جوڑنے والی قوت ہے۔ رامائن کی ان مٹ چھاپ کے نشانات دنیا میں خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیا میں بڑے اور ناقابل تردید رہے ہیں۔ رامائن ایک لازوال متن ہے، جو حکمت، فضیلت، اور اخلاقی رہنمائی کی روشنی کے طور پر کھڑا ہے۔ رامائن ثقافتی اقدار کا ایک ذخیرہ ہے جو وقت اور جگہ سے ماورا ہے اورمختلف تہذیبوں کو انسانیت کی مشترکہ تفہیم سے جوڑتا ہے۔
وزیرموصوف نے سری لنکا کے ساتھ رامائن کے تعلق پر روشنی ڈالی جو کہ زمین کی تزئین میں نقش ہے، جہاں اشوک واٹیکا جیسی جگہیں بھگوان رام کے سفر کی کہانیوں اور داستانوںمیں شامل ہیں۔
وزیرموصوف محترمہ لیکھی نے ایس اے آر آر- جنوبی ایشیائی علاقائی انٹیگریشن کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ ساڑھی، جنوب ایشیا میں مشترکہ ورثے اور ثقافتی روابط کی علامت بن جاتی ہے، جس میں ہر خطہ ساڑھی میں اپنی منفرد مشابہت شامل کرتی ہے، جس میں مقامی شکلیں، بُنائی کی تکنیک اور ڈریپنگ اسٹائل شامل ہوتے ہیں۔
پانی کی فراہمی اور اسٹیٹ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے سری لنکا کی حکومت کے وزیر، جناب جیون تھونڈامن نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ اس بات کا مشاہدہ کرنے کے قابل ہیں کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ میں فن کس طرح ایک متحرک اور بااثر قوت کے طور پر کام کرتا ہے۔
غیر معمولی نمائشوں کے ذریعے، کوئی بھی یہ دیکھ سکتا ہے کہ رامائن سری لنکا اور ہندوستان دونوں کے لیے کس طرح ایک مشترکہ ثقافتی بیانیہ کے طور پر کام کرتی ہےاور مشترکہ ثقافتی شعور، افہام و تفہیم کو آسان بنانے اور تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا تعاون دیتی ہے۔ موضوعات، کردار اور واقعات، ایک مشترکہ ثقافتی دھاگہ فراہم کرتے ہیں، جو سرحدوں کے پار لوگوں کو جوڑتا ہے اور مشترکہ تاریخ اور شناخت کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔
رامائن کی فنکارانہ عکاسی اور تشریحات اکثر ایسے مقامات اور تہواروں سے منسلک ہوتے ہیں جو ثقافتی اور مذہبی سیاحت کے لیے دلچسپی کا مرکز بن چکے ہیں، جو سری لنکا اور ہندوستان دونوں ملکوں کے یاتریوں کو راغب کرتے ہیں۔ اس تناظر میں، عوام سے عوام کا رابطہ ہمارے تعامل کا بنیادی جزو ہے۔ مزید یہ کہ، یہ نہ صرف رامائن سلسلے کے ذریعے تہذیبی اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرتا ہے، جو ایودھیا میں حال ہی میں مقدس رام مندر کو بھی جوڑتا ہے ،بلکہ دونوں ممالک کے درمیان بدھ مت یاتریوں کے سرکٹ کو بھی جوڑتا ہے۔
این جی ایم اے کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر سنجیو کشور گوتم نے کہا کہ رامائن چترا کاویام مہاکاوی کی پائیدار میراث کا ثبوت ہے، جو ممتاز ہندوستانی کی جدید، ہم عصر اور روایتی فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں اور ہنر کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے انتخابی مجموعہ کے ساتھ، نمائش کا مقصد مکالمے، تعریف، اور رامائن کے لازوال موضوعات پر غور و فکر کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رامائن چتر کاویام جناب وشواناتھ سنسکرت مہاودیالے کی مبارک منگلاچرن آرتی کے ساتھ شروع ہوا، اس کے بعد سائپریہ پوجا (ایس این اے ایوارڈ یافتہ) اور گروپ کے ذریعہ پنڈوانی کتھا گیان کا آغاز ہوا۔ اس کے علاوہ، نمائش میں مختلف ثقافتی تہواروں کی نمائش کی جائے گی، جن میں گیتا چندرن، جن کے پاس باوقار پدم شری ایوارڈ ہے، کے ناٹیکاویام بھرتناٹیم کی کارکردگی شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شرکاء کو تقریب میں نمائش کے دوران اس کے کچھ قابل ذکر مجموعوں کو دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔ مزید برآں، حاضرین داستان گوئی، رام کا، جیسی کارکردگی بڑھانے کے منتظر بھی ہوسکتے ہیں۔
فوزیہ داستان گو اور رتیش یادو کے ذریعہ ون واس، یوگیش بھائی گادھوی (ایس این اے ایوارڈ یافتہ) کا رامائن چرنی گان، بنشری راؤ (ایس این اے ایوارڈ یافتہ) اور گروپ کی رامائن پر مبنی جگتودھرانہ، ششیدھرن نائر کی طرف سے پرشورام، کالورام دماریہ اور گروپ کی رام کتھا- کبیر کے رام، رام سہائے پانڈے (پدمشری) اور گروپ کی طرف سے رام چرت پرسنگ، اوما مہیشوری (پدم شری ) کی جانب سے سنسکرت میں ہری کتھا(پدم وبھوشن )ڈاکٹر سونل مان سنگھ راجیہ سبھا کی معزز رکن کی جانب سے ناٹیہ کتھا: کتھا سیا رام کی۔
یہ نمائش 30 اپریل 2024 تک جاری رہے گی۔
********
ش ح۔ح ا۔رم
U-5725
(Release ID: 2011848)
Visitor Counter : 52