وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ایم سنبل پور میں 100 کیوب کنکلیو سے خطاب کیا


100 کیوب اوڈیشہ، خیالات ونظریات اور اختراع کے نئے رواج کو ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک عوامی تحریک بنے گا - جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 01 MAR 2024 8:28PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ  نیز صنعت کاری  کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج آئی آئی ایم ، سنبل پور میں 100 کیوب کنکلیو سے خطاب کیا۔ انہوں نے آئی آئی ایم سمبل پور میں آئی-ہب فاؤنڈیشن کا بھی افتتاح کیا جو انکیوبیشن کے لیے ایک سرشار ادارے کی ضرورت کی نشاندہی کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ آئی آئی ایم سنبل پور،  کے ڈائریکٹرپروفیسر مہادیو جیسوال؛ آئی آئی ایم ممبئی، کے ڈائریکٹرپروفیسر منوج تیواری؛  پر ماہرین تعلیم،ممتازصنعت کار، اختراع کار اور طلباء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کے دوران 100 کیوب اور آئی ہب فاؤنڈیشن کے بارے میں ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔ انگول میں سینٹر آف مینجمنٹ ایجوکیشن کے قیام کے لیے صنعت کے شراکت داروں اور آئی آئی ایم  سنبل پور اور آئی آئی ایم  ،ممبئی کے درمیان کئی مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔

Image

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ علم پر مبنی اور ٹکنالوجی سے چلنے والی معیشت ہونے کے ناطے، ہمیں ایک دہائی کے اندر محض ملازمت کے متلاشی بننے سے آگے جاکر ملازمتیں پیداکرنے والے  بننا چاہیے۔ انھوں نے زوردیکرکہاکہ 100 کیوب اڈیشہ صرف ایک پہل  قدمی نہیں ہے بلکہ ایک جذبہ ہے، خیالات ونظریات اور اختراع کے ایک نئے رواج کو پروان چڑھانے، یووا شکتی کی صلاحیتوں اور تخلیقی کوششوں کو بروئے کار لانے اور اڈیشہ صنعت کاری  کے لئے توانائی کے ایک اہم مرکزمیں تبدیل کرنے کے لیے ایک عوامی تحریک ہے۔

Image

Image

100 کیوب اسٹارٹ اپ کانکلیو کے پیش خیمہ کے طور پر، سماجی طور پر ذمہ دار کارپوریٹ اداروں کوآپس میں جوڑنے کے لیے ایک سی ایس آر میٹ کا انعقاد کیا گیا تاکہ ابھرتے ہوئے پائیدار کاروباری طور طریقوں میں مدد کے لیے معاونت میں اضافہ کیاجاسکے۔ یہ تقریب ورچوئل طور پر 28 فروری 2024 کو منعقد کی گئی تھی۔ اس میٹنگ  میں جن شعبوں میں خاص طورپرتوجہ مرکوز کی گئی ان میں کے  ٹیکسٹائل، آرٹس اینڈ کلچر، زراعت،  حفظان صحت ، مالیاتی اور ڈیجیٹل برمبنی شمولیت، قبائلی صنعت کاری اور پائیدار صنعت کاری شامل  تھے۔

100 کیوب اسٹارٹ اپ کانکلیو، اسٹارٹ اپس، صنعت، ماہرین تعلیم، حکومت، طلباء اور بہت  سے دیگرفریقوں کا ایک متحرک  اوردرخشاںسمپوزیم ہے۔ اس کا مقصد2036 میں جب اوڈیشہ اپنی 100 ویں سالگرہ منا رہا ہو تب تک 100 سٹارٹ اپس  تخلیق کرنا ہے، جن میں سے ہر ایک کی اوسط مالیت 100کروڑروپے ہے۔ ۔ تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ نیز صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے 11 فروری 2024 کو آئی آئی ٹی  بھونیشورکے مقام پر ریسرچ اینڈ انٹرپرینیورشپ پارک (آرای پی) میں اس پہل کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں وزارت کے حکام، غیر ملکی حکومتوں کے نمائندوں، صنعت سے تعلق رکھنے والے مندوبین، خاص طور پر ڈیپ ٹیکنالوجی شعبے کے مندوبین ،ماہرین تعلیم، اسٹارٹ اپس، طلباء اور دیگر نامور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔

آئی -ہب فاؤنڈیشن جس کا آج افتتاح کیا گیا ہے ایک فزیکل اور ورچوئل انکیوبیٹر اور ایکسلریٹر کے طور پر کام کرے گا جبکہ کاروباری ماحولیاتی نظام کے مختلف شعبوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کرے گا۔ انکیوبیٹر اس خیال پر توجہ مرکوز کرے گا جو نہ صرف دولت پیدا کرے گا بلکہ ایک سماجی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ فاؤنڈیشن مختلف سماجی شعبوں میں کام کرے گی اور سماجی ترقی میں سہولت فراہم کرنے  کے لیے کثیر جہتی شکل میں کاروباری اداروں کی مدد کرے گی۔ یہ انکیوبیٹر ایک سہولت کار کے طور پر کام کرے گا اور وِکست  بھارت کے حصول کے لیے ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھائے گا۔ یہ مختلف قسم کے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو انکیوبیٹر اور ایکسلریٹر کے طور پر مدد فراہم کرے گا۔

*********

 (ش ح۔ ع م ۔ع آ)

U-5726


(Release ID: 2011843) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Odia