کوئلے کی وزارت

ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ گیورا مائن، ایشیاء  کی سب سے بڑی کوئلے کی کان بننے کے لئے تیار


کوئلہ کی وزارت کو، کان سے 70 ایم ٹی سالانہ کوئلے کی پیداوار کے لیے، ایم او ای ایف سی سی کی منظوری مل گئی

Posted On: 05 MAR 2024 4:31PM by PIB Delhi

چھتیس گڑھ میں قائم کول انڈیا کی ذیلی کمپنی، ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈ لمیٹڈ کی گیورا کان ،ایشیاء  میں کوئلے کی سب سے بڑی کان بننے والی ہے۔ کان کی  موجودہ 52.5 ملین ٹن سے سالانہ پیداواری صلاحیت کو 70 ملین ٹن تک بڑھانے کے لیے ماحولیاتی منظوری دے دی گئی ہے۔

کوئلہ کی وزارت کی سخت کوششوں سے،  ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) کے ساتھ مل کر ، ریکارڈ وقت میں 70 ملین ٹن کی ماحولیاتی منظوری حاصل کرنے کے ذریعے ترقی ممکن ہوئی ہے۔ قوم کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، گیورا، ایس ای سی ایل کے میگا پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔

اس موقع پر ایس ای سی ایل کے سی ایم ڈی  جناب پریم ساگر میشا نے کہا کہ ‘‘کوئلہ کی وزارت کی رہنمائی میں، کول انڈیا ٹیم نےآج ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ ہمارے پاس جدید ترین کان کنی کے آپریشنز کے ساتھ گیورا کو دنیا کی سب سے بڑی کوئلے کی کان بننے کا وژن ہے اور یہ اس سفر کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔’’

ایس ای سی ایل کی انتظامیہ نے گیورا کان کے لیے ای سی کو محفوظ بنانے میں ان کے تعاون کے لیے وزارت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک تاریخی دن ہے کہ ایس ای سی ایل اور ریاست چھتیس گڑھ جلد ہی ایشیاء کی سب سے بڑی کوئلے کی کان کا گھر ہو گا۔ انہوں نے ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے ان کی حمایت اور فوری کارروائی کے لیے،ای سی کے ساتھ ساتھ مرکز اور ریاست اور چھتیس گڑھ حکومت کی ایجنسیوں کا بھی شکریہ ادا  کیا۔

گیورا کے بارے میں

گیورا، ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ کے میگا پراجیکٹس میں سے ایک ہے اور یہ گزشتہ سال ملک کی سب سے بڑی کوئلے کی کان بن گئی  ہے، جس کی مالی سال23-2022 کی سالانہ پیداوار 52.5 ملین ٹن تک پہنچ گئی  نیزیہ 40 سال سے زائد عرصے سے ملک کی توانائی کی حفاظت میں اپنی حصہ رسدی کر رہی ہے۔ کان کی کام کرنے کے رقبے  کی لمبائی تقریباً 10 کلومیٹر اور چوڑائی 4 کلومیٹر ہے۔ سرفیس مائنر، ریپر مائننگ کی شکل میں ماحول دوست دھماکے سے پاک مائننگ ٹیکنالوجی کو کان میں نصب کیا گیا ہے اور کان میں اضافی  مال کو ہٹانے کے لیے 42 کم شوول اور 240 ٹن ڈمپر کا مجموعہ جیسی اعلیٰ صلاحیت کی ایچ ای ایم ایم مشینوں میں سے ایک استعمال کی گئی ہے۔ اس میں تیز رفتار اور ماحول دوست کوئلہ نکالنے کے لیے کنویئر بیلٹ، سائلوس اور ریپڈ لوڈنگ سسٹم سے لیس فرسٹ میل کنکٹی وٹی بھی  شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اع - ق ر)

U-5692



(Release ID: 2011641) Visitor Counter : 41


Read this release in: English , Hindi