سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سائنسی اورصنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر)-سینٹرل سائنٹفک انسٹرمینٹس آرگنائزیشن (سی ایس آئی او )اورہندوستان کے مصنوعی اعضاء کو بنانے والے کارپوریشن (اے ایل آئی ایم سی او) نے دیویانگ جن کے لئے بازآبادکاری اورمعاون ٹکنالوجی میں اشتراک کے لئے مفاہمت نامے پردستخط کئے
Posted On:
04 MAR 2024 8:47PM by PIB Delhi
دیویانگ جن (معذورافراد ) کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے ایک اہم اقدام کے طورپر سائنسی اورصنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر)-سینٹرل سائنٹفک انسٹرمینٹس آرگنائزیشن (سی ایس آئی او )اورہندوستان کے مصنوعی اعضاء کو بنانے والے کارپوریشن (اے ایل آئی ایم سی او) نے بازآباد کاری اور معاون ٹکنالوجی (اے ٹی ) کی ڈیزائننگ اوراس کی تیاری اور مینوفیکچرنگ میں اشتراک کے ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے ہیں ۔
اس مفاہمت نامے پردستخط سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او کے ڈائریکٹرپروفیسر شانتانوبھٹاچاریہ اور اے ایل آئی ایم سی او کے سی ایم ڈی جناب پروین کمار کے درمیان کئے گئے ، جو معذورافراد کے لئے رسائی اور شمولیت کو بڑھانے کے سفرمیں ایک لمحہ کی عکاسی کرتاہے ۔ اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی اوریہ تقریب نئی دہلی کے سی جی او کمپلیکس میں معذورافراد کو بااختیاربنانے کے محکمے کے دفترمیں منعقدہوئی ، جس میں ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال (آئی اے ایس ) اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے جوائنٹ سکریٹری ، جناب راجیش یادو بھی موجود تھے ۔
اس تقریب کے دوران سی ایس آئی آر-سی ایس آئی اوکے سائنسدانوں کو بھی ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ بھی شامل کیاگیا۔ اشتراک پرمبنی کوششوں میں اپنے عزم اور سرگرم طورپرشامل ہونے کا مظاہرہ کرنے کا مقصد بازآبادکاری اورمعاون ٹکنالوجی کے شعبے میں اختراع اور تکنیکی اعتبارسے پیش رفت کو آگے بڑھاناہے ۔
سی ایس آئی آر-سی ایس آئی اواور اے ایل آئی ایم سی او کے درمیان یہ اشتراک ایک ٹھوس کوشش کی نشاندہی کرتاہے تاکہ جدید حل کو فروغ دینے کے لئے سائنسی مہارت اور مینوفیکچنرگ سے متعلق صلاحیتوں کو فروغ دیاجاسکے ۔جو معذورافراد کی گوناگوں ضرورتوں کو پوراکرے گا۔وسائل اور معلومات کو یکجاکرکے دونوں ادارے زندگی کے معیارکو بہتربنانے میں اہم پیش رفت کرنے کے لئے تیارہیں اور وہ ملک بھرمیں دیویانگ جنوں کے لئے زیادہ آزادی کو تقویت دے سکیں گے ۔
اس مفاہمت نامے نے اختراع ، شمولیت اورسماجی اثرات کے ذریعہ ایک سودمند شراکت داری کے واسطے ایک اسٹیج تیارکیاہے ۔مشترکہ تحقیق ، ترقی اور مینوفیکچرنگ اقدامات کے ذریعہ سی ایس آئی آر-سی ایس آئی اواور اے ایل آئی ایم سی او دیویانگ جنوں کو بااختیاربنانے کے لئے پرعزم ہے اوروہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں ان کی پوری طرح شرکت میں آسانی اورسہولت پیداکررہے ہیں ۔
********
(ش ح۔ ح ا۔ع آ)
U-5677
(Release ID: 2011522)
Visitor Counter : 68