سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی دفاعی فیلوشپ کا آغاز

Posted On: 04 MAR 2024 8:24PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ایک جزو ، سماجی دفاع کے قومی ادارے (این آئی ایس ڈی) نے بنگلورو کی ایک غیر منافع بخش تنظیم دی/ نج انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت داری میں ’سوشل ڈفینس فیلوشپ‘ کے نام سے ایک عوامی –نجی شراکت داری کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد سینئر سیول سروینٹس کی تصوریت اور دور اندیشی کے ساتھ، حاشیے پر موجود برادریوں کی اختیار کاری کے لیے نجی شعبے کے سینئر پیشہ واران  کی مہارتوں کو یکجا کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J8G5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A9J3.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ATP1.jpg

پانچ سوشل ڈفینس فیلوز کو ملک بھر سے موصول ہوئیں 840 سے زائد درخواستوں میں سے منتخب کیا گیا اور انہیں سخت انتخابی عمل سے گزارا گیا۔ 25 سال سے زائد کے اوسط تجربے کے ساتھ، یہ پیشہ ور افراد ایسے ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں تبدیلی کے اقدامات کو آگے بڑھایا ہے۔ 18 مہینوں کی مدت میں، یہ فیلوز حکومتی نظام کے ایک حصے کے طور پر کل وقتی  طور پر کام کریں گے، اور چنوتیوں اور مواقع کی نشاندہی کرکے اور اپنے حتمی پروجیکٹ چارٹر کو ڈیزائن کرکے کلیدی اور نفاذ سے متعلق معاونت پیش کریں گے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت سماج کے حاشیے پر موجود اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے نوڈل وزارت کے طور پر کام کرتی ہے۔

ہر ایک فیلو حاشیے پر موجود طبقات کے درمیان صنعت کاری اور اختراع کو فروغ دینے ، مخصوص گروپوں کے لیے بہبودی اسکیموں اور خدمات تک رسائی میں اضافہ کرنے، اور  تعلیمی اختیارکاری کو فروغ دینے سے متعلق پہل قدمیوں سمیت ترجیحی شعبوں پر سینئر افسران کے ساتھ اشتراک قائم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y29G.jpg

جہاں ایک جانب وزارت سماجی انصاف اور اختیارکاری کے کاز کی علمبردار بنی ہوئی ہے، وہیں سوشل ڈفینس فیلوشپ جیسی پہل قدمیاں  اشتراک، اختراع اور مثبت تبدیلی  کو فروغ دینے کے سلسلے میں وازت کی غیر متزلزل عہد بندگی کی مثال پیش کرتی ہیں۔ اس طرح کی تغیراتی شراکت داری کے ذریعہ، یہ ایک ایسا مستقبل بنانے کی خواہاں ہے جہاں ہر شہری، پس منظر اور حالات سے بلاتعلق، اپنی مکمل صلاحیت کو پہچانے اور ایک پروقار اور مکمل زندگی بسر کرے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5666



(Release ID: 2011455) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi