صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

میڈیکل کے طلباء اور میڈیکل/ غیر میڈیکل شعبے کے کنسلٹینٹ حضرات  پر مشتمل ایک گروپ نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 MAR 2024 6:29PM by PIB Delhi

مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے مختلف میڈیکل کالجوں کے میڈیکل کے طلبا اور میڈیکل/ غیر میڈیکل کنسلٹینٹ حضرات پر مشتمل ایک گروپ نے آج (4 مارچ 2024 کو) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ یہ لوگ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ویدیاکیہ پرتشٹھان کے سیوانکُر بھارت پروگرام کے تحت دہلی میں ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ویدیاکیہ پرتشٹھان گذشتہ تین دہائیوں سے عوامی فلاح و بہبود کے جذبے کے تحت ضرورت مندوں کو کم قیمتوں پر حفظانِ صحت خدمات فراہم کرانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ یہ تنظیم سیلف ہیلپ گروپوں کی ہنرمندی ترقیات ، روزگار بہم رسانی اور اختیار کاری کے لیے بھی مصروف عمل ہے۔ انہوں نے سماجی خدمات اور تعمیر ملک میں اس کے کردار کے لیے اس غیر سرکاری تنظیم کی ستائش کی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سیوانکُر بھارت پروگرام، جو 1997 میں شروع ہوا تھا، قومی سالمیت اور اتحاد کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ نوجوانوں کو عوامی خدمت کا راستہ بھی دکھا رہا ہے اور ان میں ’ملک کو اولیت‘ کے جذبے کو پروان چڑھا رہا ہے ۔ انہوں نے 'دوران تعطیلات - قوم کے لیے ایک ہفتہ' پروگرام کی ستائش کی جس کے تحت طلبا قبائلی علاقوں کا دورہ کرتے ہیں اور وہاں قیام کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ حفظانِ صحت ایک ایسا پیشہ ہے جہاں پیسہ کمانا بنیادی مقصد ہو تو معاشرے کی فلاح و بہبود ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حفظانِ صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کو اپنا فرض ادا کرتے ہوئے ہمدردی، مہربانی اور انسان دوستی کی اقدار کو اپنے کردار کا خاصہ بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم باباصاحب امبیڈکر کی زندگی سے سیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح اپنی ذاتی کامیابی کو معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے۔ ہمیں باباصاحب کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے سماجی انصاف، مساوات اور بھائی چارے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

صدر جمہوریہ ہند کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک  کریں-

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5659


(ریلیز آئی ڈی: 2011394) وزیٹر کاؤنٹر : 113
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi