عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کے لیے دو ہفتے کے 71ویں صلاحیت سازی پروگرام (سی بی پی) کا آج این سی جی جی مسوری میں افتتاح ہوا


اس پروگرام میں ڈپٹی سیکرٹریز،اپا ضلع نرباہی افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، سینئر اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے 43 افسران شرکت کر رہے ہیں

این سی جی جی میں مجموعی طور پر 2600 بنگلہ دیش کے سول سرونٹس کو صلاحیت سازی کے پروگرام فراہم کیے گئے ہیں

Posted On: 04 MAR 2024 5:42PM by PIB Delhi

بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کے لیے دو ہفتے کا 71 واں صلاحیت سازی پروگرام (سی بی پی) آج نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) میں شروع ہوا۔ یہ پروگرام 4 مارچ 2024 سے 15 مارچ 2024 تک وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ مسوری اور نئی دہلی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ڈپٹی سکریٹریز، اپا ضلع نرباہی افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، سینئر اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے 43 افسران شرکت کر رہے ہیں۔

این سی جی جی  نے 69ویں اور 70ویں صلاحیت سازی کے پروگراموں کے کامیاب اختتام کے ساتھ، بنگلہ دیش کے 2500 سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے انعقاد کا سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ این سی جی جی  میں مجموعی طور پر 2600 بنگلہ دیشی سول سرونٹس کو صلاحیت سازی کے پروگرام فراہم کیے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام وزارت خارجہ کے آئی ٹی ای سی پروگرام کے تحت چلائے جا رہے ہیں جو کہ حکومت بنگلہ دیش کے ساتھ این سی جی جی  کے دستخط شدہ مفاہمت نامے کے ذریعے لاگو ہوتا ہے۔ 1,500 سرکاری ملازمین کے لیے سی بی پی کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد  این سی جی جی نے 2025 تک اضافی 1,800 سرکاری ملازمین کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ این سی جی جی نے اب تک بنگلہ دیش کے 983 افسران کو تربیت فراہم کی ہے۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت جناب وی سری نواس، ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) اور سکریٹری، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) ،حکومت ہند نے کی جنہوں نے موثر حکمرانی میں ٹیکنالوجی کے کردار پر روشنی ڈالی۔  انہوں نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "کم سے کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی" کے منتر کا حوالہ دیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ قوم کس طرح اسے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مزید  برآں انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کے ذریعے، ہمارا مقصد پورے ہندوستان میں گڈ گورننس کے طریقوں کو ظاہر کرکے افسران کو بااختیار بنانا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ریاستی اور مرکزی سطح پر سیکرٹریٹ کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں بھی تجربہ فراہم کرنا ہے۔

ڈاکٹر اے پی سنگھ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر نے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کے پس منظر اور سرگرمیوں کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے بتایا کہ دو ہفتے کے تربیتی پروگرام کو گورننس کے بدلتے ہوئے منظر نامے کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں تکنیکی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو شہریوں کو بااختیار بناتی ہے، جوابدہی کو یقینی بناتی ہے اور روزمرہ کے کاموں میں شفافیت لاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایم ای اے کے ساتھ شراکت میں، این سی جی جی  نے 17 ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔ صلاحیت سازی کے پورے پروگرام کی نگرانی ڈاکٹر اے پی سنگھ، کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر سنجیو شرما، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر مکیش بھنڈاری، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر، جناب سنجے دت پنت، پروگرام اسسٹنٹ اور این سی جی جی  کی صلاحیت سازی ٹیم کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZOWV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-03-04174438Z1KV.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035M86.jpg

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.5656


(Release ID: 2011352) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Tamil