سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے سماعت کی صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے لیے سماعت کا عالمی دن منایا

Posted On: 04 MAR 2024 3:53PM by PIB Delhi

دنیا سماعت کی کمزوری کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے3 مارچ کو سماعت کے نقصان کو روکنے اور سماعت کی مجموعی دیکھ بھال کو فروغ دینے کے لیے عالمی یوم سماعت منانے کے لیے متحدہوتی ہے۔

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے زیراہتمام، قومی اداروں اور علاقائی مراکز نے بیداری کے پروگراموں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔ علی یاور جنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیچ اینڈ ہیئرنگ ڈس ایبلٹیز(دویانگ جن)، ممبئی نے سماعت کی مفت اسکریننگ کا اہتمام کرنے کی پہل کی، جس سے ہر عمر کے افراد کو سماعت کے اہم جائزوں سے گزرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AMN1.jpg

 

اس کے علاوہ این آئی،  این آئی ای پی ایم ڈی چنئی نے چنئی ہوائی اڈے پر ہوائی اڈے کے حکام کو تربیت دے کر آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا۔

چھترپور سمیت مجموعی علاقائی مراکز نے مختلف آن لائن سیمینارز، بیداری ریلیاں،مختلف مقابلے وغیرہ کا انعقاد کیا۔سی آر سی چھترپور نے سماعت کی صحت میں آڈیولوجسٹ کے ناگزیر کردار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سماعت کی خرابی پر ایک روشن آن لائن ویبنار کا انعقاد کیا۔ دریں اثنا، سی آر سی ناگپور نے سماعت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دینے، کان سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے اور سماعت کی صفائی کی وکالت کرنے والے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00238MB.jpg

 

متنوع سامعین تک پہنچنے کی کوشش کے تحت، سی آر سی راج ناندگاؤں نے ایک بیداری ریلی کی میزبانی کی، جس کے ساتھ ڈرائنگ مقابلہ اور سماعتی امداد کی تقسیم کا پروگرام بھی منعقد ہوا۔ اسی طرح شانتی نکیتن رتن پلی، وویکانند آدیواسی کلیان سمیتی، بیر بھوم نے کئی سرگرمیوں کی نمائش کی، جس میں بینر ڈسپلے، ڈانس پرفارمنس اور طالبات کے ذریعے شعرو شاعری کا پراگرام شامل ہے۔

  سی آر سی داونگیرے، سی آر سی لکھنؤ اور سی آر سی بھوپال نے عالمی یوم سماعت پر بیداری سے متعلق مختلف پروگراموں کے انعقاد میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ ان کوششوں میں  اس بات  پراتفاق کیا گیا کہ سماعت کی خرابی کوئی لعنت نہیں ہے، بلکہ ایک کمی ہے، جسے بیداری پیدا کرکے اور سماعت کے آلات کے استعمال سے دور کیا جا سکتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037W57.jpg

 

ایک جامع معاشرے کی تعمیر کے خیال کو فروغ دیتے ہوئے، رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے صلاحیتوں کی مکمل نشوونما پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے۔ اس نقطہ نظر کا مقصد نہ صرف ہمارے معاشرے کو مضبوط کرنا ہے، بلکہ افراد کو سماعت کے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے بااختیار بنانا بھی ہے۔ سماعت کے عالمی دن کو تسلیم کرتے ہوئے، عالمی برادری ایک ایسی دنیا بنانے کی جانب ایک متحدہ قدم اٹھاتی ہے ،جہاں ہر ایک کو سماعت کی دیکھ بھال اور آگاہی تک رسائی حاصل ہو۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

U. No.5649


(Release ID: 2011293) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi , Tamil