عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کا محکمہ  بہتر حکمرانی  کے حصے کے طور پر  عنقریب ریٹائر ہونے والے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے ملک بھر میں پری ریٹائرمنٹ کاؤنسلنگ  ورکشاپس کا انعقاد کر رہا ہے


حکومت ہند کے پنشن اور پنشنرز  کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب وی سری نواس  کل احمد آباد کی گجرات یونیورسٹی  میں 53 ویں پری ریٹائرمنٹ کاؤنسلنگ ورکشاپ کا افتتاح کریں گے

پورے گجرات میں تعینات مرکزی حکومت کے 300 ریٹائرڈ  افراد ، اس ورک شاپ میں شرکت کریں گے

Posted On: 04 MAR 2024 1:02PM by PIB Delhi

عملہ ،  عوامی شکایات  اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی رہنمائی میں پنشن اور پنشنرز کی بہبود کا محکمہ ( ڈی او پی پی ڈبلیو )  گجرات بھر میں تعینات اور اگلے 12 ماہ کے دوران ریٹائر ہونے والے مرکزی حکومت کے ملازمین کے فائدے کے لیے کل گجرات کے  احمد آباد میں 53 ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ ( پی آر سی )  ورکشاپ کا  اہتمام  کرے گا۔

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کا محکمہ  بہتر حکمرانی کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ ( پی آر سی )  ورکشاپس کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ ان اہلکاروں کو، جو ریٹائر ہونے والے ہیں،  ریٹائرمنٹ کے عمل میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ یہ ورکشاپ، جو حکومت ہند کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی بہبود  کے لیے منعقد کی جا رہی ہے، پنشنرز کے ’زندگی میں آسانی‘ کی سمت ایک انقلابی قدم ہے۔ ورکشاپ میں ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ کے فوائد اور پنشن کی منظوری کے عمل سے متعلق متعلقہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ہموار منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ، بھوشیہ  پورٹل، مربوط پنشنرز پورٹل، ریٹائرمنٹ بینیفٹس، فیملی پنشن، سی جی ایچ ایس ، انکم ٹیکس کے قواعد،  انوبھو ، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، انویسٹمنٹ موڈس  اینڈ اپورچنٹیز وغیرہ  پر مختلف سیشن  منعقد کئے جائیں گے ۔ یہ تمام  سیشن   ریٹائر ہونے والوں کو  ، اس عمل سے آگاہ کرنے اور ریٹائرمنٹ سے پہلے بھرے جانے والے فارم اور ریٹائرمنٹ کے بعد  ، انہیں دستیاب فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

سرمایہ کاری کے مختلف طریقوں، ان کے فوائد اور سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی پر ایک تفصیلی  سیشن  بھی منعقد کیا جائے گا تاکہ ریٹائر ہونے والے افراد اپنے ریٹائرمنٹ فنڈز کی سرمایہ کاری کی  بر  وقت  اچھی طرح سے منصوبہ بندی کر سکیں۔ سی جی ایچ ایس سسٹم، سی جی ایچ ایس پورٹل، فراہم کی جانے والی سہولیات کے ساتھ ساتھ سی جی ایچ ایس فوائد حاصل کرنے کے لیے طریقہ ٔکار پر بھی ایک تفصیلی  سیشن   ہوگا۔

پنشن تقسیم کرنے والے بینک،  ایس بی آئی، پی این بی، بینک آف بڑودہ اور آئی سی آئی سی آئی - ریٹائر ہونے والوں کے لیے بینک نمائش میں شرکت کریں گے  ، جہاں بینک  ، پنشنرز کے لیے دستیاب پنشن سے متعلق بینکنگ خدمات کی نمائش کریں گے۔ بینک  ، پنشن اکاؤنٹ کھولنے اور پنشن کارپس کی سرمایہ کاری کے بارے میں ریٹائر ہونے والوں کو رہنمائی بھی  فراہم کریں گے۔

امید ہے کہ اگلے 12 ماہ میں ریٹائر ہونے والے 300 ملازمین  کو ، اس پری ریٹائرمنٹ کاؤنسلنگ ورکشاپ سے بہت زیادہ فائدہ  ہو گا ۔ محکمہ  ، بہتر حکمرانی  کے حصے کے طور پر  ، اس طرح کی ورکشاپس کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ مرکزی حکومت کے ریٹائر ہونے والے ملازمین  کے لیے ایک ہموار اور آرام دہ منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے، انہیں ان کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ رکھا جائے اور انہیں  ،  ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے لیے دستیاب تمام مراعات سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنایا جا سکے۔  

 

************

 (ش ح –ف ا   - ع ا )

U. No. 5639


(Release ID: 2011194) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil