اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

 اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی  نے  تربیت کاروں کی تربیت کے افتتاحی پروگرام  کے دوران حج سویدھا  ایپ   کا آغاز کیا اور حج 2024 کے لیے  حج گائیڈ  جاری کی


حج سوویدھا ایپ حج کے تجربے میں گیم چینجر ثابت ہوگی ؛ ڈیجیٹل اور موبائل ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ ضروری معلومات اور اہم خدمات تک براہ راست رسائی فراہم کرے گی

حج گائیڈ 2024 عازمین کو حج کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کرنے کے لیے  10 زبانوں میں تیار کی گئی ہے

تربیت کو بہتر بنانے کے مقصد سے فی حاجی  تربیت کاروں  کی تعداد  میں پہلے کے 1:300 کے تناسب  کے مقابلے  1:150 کے تناسب  کا اضافہ کیا گیا ہے

Posted On: 03 MAR 2024 10:04PM by PIB Delhi

اقلیتی امور اور خواتین   و اطفال  کی ترقی  کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج وگیان بھون میں حج 2024 کی تیاریوں کے حصے کے طور پر دو روزہ  تربیت کاروں کی تربیت پروگرام کا افتتاح   کیا ۔ اس موقع پر اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جان برلا  بھی موجود تھے ۔ مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 550 سے زیادہ  تربیت کاروں نے پروگرام میں شرکت کی۔  تربیت کاروں کی تربیت  کے پروگرام کا مقصد  ، ان تربیت کاروں  کو حساس اور  تربیت فراہم کرنا ہے  ، جو عازمین حج کو مزید تربیت فراہم کرتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عازمین حج کو ایک مکمل تجربہ حاصل ہو اور وہ حج کے مختلف پہلوؤں سے واقف ہوں۔

حج کے تجربے کو خوشگوار  اور آرام دہ بنانے کی حکومت کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے  کہا کہ تمام عازمین حج کے فائدے کے لیے حج سویدھا  ایپ لانچ کی گئی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ATGP.jpg

 

حج سویدھا ایپ کو  بی آئی ایس اے جی – این  نے اقلیتی امور کی مرکزی وزیر  کی قابل قدر رہنمائی میں تیار کیا ہے اور یہ حج کے تجربے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگی ۔ ڈیجیٹل اور موبائل ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، حج  سویدھا ایپ ضروری معلومات فراہم کرے گی اور اہم خدمات جیسے ٹریننگ ماڈیولز، پرواز کی تفصیلات، رہائش، ایمرجنسی ہیلپ لائن، صحت وغیرہ تک حجاج   کرام کو براہ راست رسائی  حاصل ہو سکے گی ۔ عازمین اپنے  مقدس  سفر  پر بہتر طریقےسے توجہ دے سکیں گے اور سفر، سامان، دستاویزات وغیرہ جیسے دنیاوی کاموں   کی فکر سے آزاد ہو  جائیں گے ۔ یہ ایپ حاجیوں کو  ، ان کے سفر کے دوران درپیش عام مسائل کا حل پیش کرتی ہے اور خاص طور پر   ، ان لوگوں کے لیے  ، جو  اپنی  زندگی میں پہلی بار حج کر رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002INQL.jpg

 

 

مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے حج گائیڈ -2024 بھی جاری کیا  ، جو عازمین کو حج کے مختلف پہلوؤں سے واقف کرانے کے لیے تیار کی گئی  ہے، جس میں عازمین کے لیے حج سویدھا ایپ کے استعمال پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ گائیڈ کو 10 زبانوں میں شائع کیا گیا ہے  اور تمام عازمین حج کو جاری کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WWPS.jpg

 

مرکزی وزیر نے اپنے خطاب میں حکومت ہند کی طرف سے کی جانے والی وسیع پیمانے پر کوششوں  کے بارے میں بتایا  ، جس میں عازمین حج سے براہ راست رائے لینا بھی شامل ہے تاکہ  سفر حج کو   ، عازمین کے لیے شفاف، یکساں،  کفایتی ، محفوظ اور روحانی طور پر  بہتر طریقے سے پورا کرنے والا تجربہ بنایا جا سکے۔ خواتین کے بغیر محرم   ( ایل ڈبلیو ایم )  زمرے کے تحت عازمین کا بڑھتا ہوا جوش و خروش اور شرکت   ، حج کو  شمولیت پر مبنی اور قابل رسائی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔ حج سویدھا ایپ عازمین کی سہولیات تک بہتر رسائی کو مزید یقینی بنائے گی اور  ساتھ ہی شکایات کے فوری ازالے اور فوری کارروائی کے ساتھ بہتر انتظامی تال میل اور کنٹرول کو  بھی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے تربیت کی اہمیت پر مزید زور دیا اور  تربیت کاروں کو تاکید کی کہ وہ ہر ایک عازم حج کو محفوظ، پرامن اور آرام دہ طریقے سے فریضۂ حج  کی ادائیگی کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔

تربیت کو بہتر بنانے کے مقصد سے، فی حاجی  تربیت کاروں کی تعداد کو پہلے کے 1:300 کے تناسب  کے مقابلے بڑھا کر 1:150 کر دیا گیا ہے۔ اس سے بھارتی عازمین حج کو حج کا  مکمل تجربہ فراہم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

 

 

******************************

(ش ح –ف ا   - ع ا )

U. No. 5629


(Release ID: 2011157) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi