بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر ای سی لمیٹڈ نے سدھارتھ نگر، اتر پردیش میں بچوں کی تعلیم میں مدد کے لیے یونیسیڈ(یو این آئی ایس ای ڈی)   کے ساتھ ہاتھ ملایا

Posted On: 03 MAR 2024 8:39PM by PIB Delhi

آر ای سی لمیٹڈ، بجلی کی وزارت کے تحت ایک مہارتنا سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز اور ایک سرکردہ غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی نے، سدھارتھ نگر ضلع، اتر پردیش کے تقریباً 75,500 بچوں کی تعلیم میں مدد کے لیے سائنس اور تعلیمی ترقی کے یونٹ یو نیسیڈ(یو این آئی ایس ای ڈی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ آر ای سی نے اس شراکت داری میں اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری آرم آر ای سی فاؤنڈیشن کے ذریعے داخل کیا ہے۔ آر ای سی نے اس نیک مقصد کے لیے 9.91 کروڑ روپے کی مالی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران آر ای سی فاؤنڈیشن اور(یو این آئی ایس ای ڈی) یونیسیڈ کے درمیان معاہدے کی یادداشت(ایم او ا) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کو آر ای سی فاؤنڈیشن میں سی ایس آر کے سربراہ، مسٹر بھوپیش چندولیا اوریونیسیڈ میں اسسٹنٹ پروگرام ڈائریکٹر، محترمہ رشمی کماری نے حتمی شکل دی، اس طرح پسماندہ بچوں کے لیے تعلیمی مواقع کو بہتر بنانے کے لیے یونیسیڈ کے عزم کو مستحکم کرنے میں مدد ملی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NTFY.jpg

یونیسیڈ،  جس کے دفاتر پورے ملک میں موجود ہیں ،نے کہا ہے کہ یہ ادارہ  جدید تعلیمی نظام کے ذریعے تعلیم میں انقلاب لانے کے لیے وقف ہے۔ اس تعاون کے ایک حصے کے طور پر، یونیسیڈ سولر انرجی سے چلنے والی سمارٹ کلاسوں کو شروع  کرے گا اور سدھارتھ نگر ضلع کے سرکاری اسکولوں میں سیکھنے کے لیے مسرت بخش   وسائل کی تجربہ گاہیں  قائم کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد طلباء کو جدید تعلیمی آلات اور وسائل تک رسائی فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ تعلیمی اور تخلیقی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

حال ہی میں، آر ای سی فاؤنڈیشن نے سابق فوجیوں کے 12,500 بچوں کی تعلیم کے لیے غیر متزلزل حمایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے، مسلح افواج کے فلیگ ڈے فنڈ میں 15 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

 آر ای سی لمیٹڈ کے بارے میں

 آر ای سی  بجلی کی وزارت کے تحت ایک ‘مہارتن’  سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے، اور آر بی آئی کے ساتھ نان بینکنگ فائنانس کمپنی(این بی ایف سی) اور انفرااسٹرکچر فنانسنگ کمپنی(آئی ایف سی) کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ آر ای سی پورے پاور انفراسٹرکچر سیکٹر کی مالی معاونت کرتا ہے جس میں جنریشن،(بجلی کی پیداوار)  منتقلی  ، تقسیم ، قابل تجدید توانائی اور نئی ٹیکنالوجیز جیسے الیکٹرک وہیکلز، بیٹری  اسٹوریج، پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹس، گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا پروجیکٹس شامل ہیں۔ حال ہی میں،  آر ای سی نے دوسرے شعبوں  جیسے اسٹیل اور ریفائنری کے سلسلے میں سڑکوں اور ایکسپریس ویز، میٹرو ریل، ہوائی اڈے، آئی ٹی کمیونیکیشن، سماجی اور تجارتی انفرااسٹرکچر (تعلیمی ادارے، ہسپتال)، بندرگاہوں اور الیکٹرو مکینیکل(ای اینڈ ایم) کے کاموں پر مشتمل نان پاور انفرااسٹرکچر کے شعبے میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔

آر ای سی لمیٹڈ ملک میں بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں کی تخلیق کے لیے ریاستی، مرکزی اور نجی کمپنیوں کو مختلف میچورٹی کے قرض فراہم کرتا ہے۔ آر ای سی لمیٹڈ بجلی کے شعبے کے لیے حکومت کی اہم اسکیموں میں کلیدی اسٹریٹجک کردار ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھاگیہ) ، دین دیال اپادھیا گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) ، نیشنل  الیکٹرسٹی فنڈ (این ای ایف) اسکیم کے لیے نوڈل ایجنسی رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں ملک میں آخری حد تک رسائی والے تقسیم کے نظام ، 100 فیصد گاؤں کی بجلی اور گھریلو بجلی کی فراہمی کو مضبوط بنایا گیا۔ آر ای سی کو کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے بھی اصلاح شدہ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم(آر ڈی ایس ایس)  کے لئے نوڈل ایجنسی بنا دیا گیا ہے۔آر ای سی کی طرف سے دیئے گئے قرض کی  رقم  4.97 لاکھ کروڑ روپے اور مجموعی مالیت 31 دسمبر 2023 تک 64,787 کروڑ روپے ہے۔

*************

( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No: 5630


(Release ID: 2011155) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi