زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا 4 مارچ 2024 کو آئی سی اے آر-انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی اے آر آئی)، آسام کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کریں گے
Posted On:
02 MAR 2024 1:19PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا 4 مارچ 2024 کو آئی سی اے آر-انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی اے آر آئی)، آسام کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ یہ مندرجہ ذیل منشور اور مقاصد کے ساتھ ایک منظم تحقیق، تدریسی توسیع کے ذریعے شمال مشرقی خطہ میں زرعی تحقیق اور ترقی میں پیشرفت کی سمت میں ایک نمایاں پہل ہوگی –
منشور:
- جنوب مشرقی ایشیا میں اعلیٰ زرعی تعلیم میں سیکھنے کے ایک ادارے کے طور پر کام کرنا
- شمال مشرقی ہندوستان کے اعلیٰ قیمتی حیاتیاتی وسائل کا تحفظ اور استعمال کرنا اور خاص معیار کی فصلوں اور پودوں کی نسلی نوع کو بہتر بنانا
- تیزابی مٹی کا انتظام کرنا اور شمال مشرقی ہندوستان کی تیزابی مٹی کی میں پیداواری صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجیز تیار کرنا
- نامیاتی زراعت کو فروغ دینے کے لیے بڑی فصلوں کے نظام کے لیے نامیاتی فارمنگ ماڈیول تیار کرنا
- مقامی مچھلیوں اور جانوروں کے وسائل کے لیے پیداواری ٹیکنالوجی تیار کرنا
- دیہی صنعت کاری کو فروغ دینا اور زراعت کو مزید منافع بخش اور پائیدار بنانے کے لیے اس کی تجارت کاری کرنا
مقاصد:
I) تعلیم:
عمدگی کو فروغ دینا، جامع زرعی ترقی کے لیے اعلیٰ معیاری تحقیق کو فروغ دینا اور تعلیمی پروگرام کو جنوب مشرقی ایشیا میں مستقبل کی ضروریات اور مواقع کی طرف راغب کرنا۔ پولی ٹیکنیک کی لائن میں مختلف ڈپلومہ کورسز کے ذریعے خطے میں زراعت کی کمرشلائزیشن کے لیے کاروباری مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے رسمی/غیر رسمی تربیت کو تقویت دینا۔
II) تحقیق:
- تحقیقی پروگرام کا مقصد شمال مشرقی خطے میں مخصوص زرعی چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنا ہے۔
- خطے کی مخصوص ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نامیاتی زراعت کو فروغ دینے کے لیے حیاتیاتی وسائل کی مناسب ری سائیکلنگ کے ذریعے مربوط کاشتکاری کے نظام کے ماڈل تیار کرنا۔
- دیہی کاروبار کو فروغ دینے کے لیے باغبانی اور مویشی پالن پر مبنی متنوع فارمنگ سسٹم کے ماڈیول تیار کرنا۔
- فارم کی آمدنی کو بڑھانے اور زرعی کاروبار کو فروغ دینے کے لیے مناسب فوڈ انجینئرنگ پروٹوکول کا استعمال کرتے ہوئے فصل کے بعد کا مؤثر انتظام اور قدر میں اضافہ کرنا۔
III) رسائی:
اختراعی توسیعی ماڈل تیار کرنا، انہیں ترقیاتی ماڈل میں شامل کرنا، اور انہیں کے وی کے، ریاستی زرعی یونیورسٹیوں اور ریاستی زرعی توسیع اور شمال مشرقی ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے دیگر ترقیاتی محکموں کے ذریعے پھیلانا۔
آئی سی اے آر-انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی اے آر آئی) آسام میں سبانسیری ندی کے کنارے دیرپائی چاپوری، گوگامکھ، دھیماجی، آسام میں واقع ہے۔ یہ ادارہ 587 ہیکٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جو مختلف تحقیقی، توسیعی اور تدریسی سرگرمیوں کو چلانے کے لیے کافی جگہ فراہم کرتا ہے۔
آئی اے آر آئی، آسام کا تعلیمی سفر 26 مئی، 2017 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے شروع ہوتا ہے۔ اس واقعہ نے ہندوستان کے شمال مشرقی خطے میں طویل رجحان کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے زرعی تحقیق میں منظم تدریس کی شروعات کی۔ انسٹی ٹیوٹ کا مقصد مؤثر زرعی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے منظم تحقیق کرنا ہے جو خطے میں ’دوسرے سبز انقلاب‘ کے آغاز میں اپنا تعاون کر سکیں۔ شمال مشرقی ریاستوں میں جامع زرعی ترقی میں شامل ہونے کے لیے تعلیم، تحقیق اور رسائی انسٹی ٹیوٹ کے بنیادی مقاصد ہیں۔ ان کوششوں سے پیداوری، پائیداری اور خطے میں زرعی شعبے کی مجموعی بہبود میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ آئی اے آر آئی آسام جنوب مشرقی ایشیا میں اعلیٰ زرعی تعلیم کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
***
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 5603
(Release ID: 2010878)
Visitor Counter : 83