وزارت خزانہ
انڈین سیول اکاؤنٹس سروس (آئی سی اے ایس) کے 48ویں یوم تاسیس کے موقع پر سیول اکاؤنٹس ڈے 2024 منایا گیا
پی ایف ایم ایس حقیقی وقت ، قابل اعتماد اور بامعنی انتظام کاری اطلاتی نظام میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اثر انگیز سرمایہ فراہمی نظام قائم کرنے کا سنگ میل ہے: محترمہ نرملا سیتا رمن
مرکزی خزانہ سکریٹری نے مرکزی اکاؤنٹس کے لیے ای – بل نفاذکاری اور بل ادائیگی اثر انگیزی میں سی جی اے کے ذریعہ انجام دی گئیں پہل قدمیوں کی ستائش کی؛ 100 فیصد احاطے کے لیے ای- بل نظام کے ایک سرے سے دوسرے تک نفاذ کی اپیل کی
Posted On:
01 MAR 2024 7:56PM by PIB Delhi
انڈین سیول اکاؤنٹس سروس (آئی سی اے ایس) کے 48ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج نئی دہلی میں سیول اکاؤنٹس ڈے 2024 منایا گیا۔ مرکزی فائننس سکریٹری اور سکریٹری ایکسپنڈیچر ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن نے بطور مہمان ذی وقار اس تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر انڈین سیول اکاؤنٹس آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے ارتقاء اور حصولیابیوں پر ایک مختصر فلم بھی پیش کی گئی۔
خزانہ سکریٹری نے اس خصوصی موقع کے لیے خزانہ اور کمپنی امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ ارسال کیا گیا پیغام پڑھا۔ اپنے پیغام میں، وزیر خزانہ نے حکومت کی مالی انتظامیہ میں انقلاب برپا کرنے میں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) کے دفتر کے ذریعہ نافذ کردہ عوامی مالیاتی انتظام کاری نظام (پی ایف ایم ایس) کے ذریعہ ادا کیے گئے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے پی ایف ایم ایس کو ریئل ٹائم، قابل اعتماد اور بامعنی انتظام کاری اطلاعاتی نظام کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اثر انگیز سرمایہ فراہم نظام کے قیام کا سنگ میل قرار دیا۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ براہِ راست فائدہ منتقلی (ڈی بی ٹی) نظام، جسے پی ایف ایم ایس کے توسط سے سہولت فراہم کی جاتی ہے، نے حکومت کی جانب سے مستفیدین تک 34 لاکھ کروڑ روپئے کی منتقلی کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے دیرگھ آیو پنشنرس کی موبائل ایپ جیسی پہل قدمیوں کی بھی ستائش کی، جسے پنشن سے متعلق معلومات تک آسان رسائی شکایات کے ازالے جیسی سہولتوں کے ساتھ 12 لاکھ سے زائد پنشن یافتگان کی اختیار کاری کے لیے، سی جی اے کے تحت سینٹرل پنشن اکاؤنٹنگ آفس (سی پی اے او) کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں، کنٹرولر اور اکاؤنٹینٹ جنرل آف انڈیا، جناب گریش چندر مرمو نے انڈین سیول اکاؤنٹس سروس (آئی سی اے ایس) کےبارے میں بات کی اور کہا، ’’چونکہ یہ سروس خود ایک بڑی اصلاح کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے، لہٰذا اس جذبے کو آگے لے جاتے ہوئے، آئی سی اے ایس مسلسل اصلاحات متعارف کرانے اور تکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے معیار کو بلند رکھنے میں کبھی پیچھے نہیں رہی، اور پی ایف ایم ایس اس کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے۔‘‘
اپنے تبصرے میں، تکنالوجی کی اختیارکاری میں اثر انگیزی کے لیے آئی سی اے ایس کا شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں مرکز کے ذریعہ اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت ٹریژری سنگل اکاؤنٹ اور نئے سرمائے کی آمد کے بلارکاوٹ نفاذ جیسی اختراعات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بروقت ادائیگیوں میں لازمی طور پر اداکیے گئے کردار کی ستائش کی اور ساتھ ہی مرکزی اکاؤنٹس کے لیے ای – بل نفاذ کاری اور بل ادائیگی اثر انگیزی کے معاملے میں سی جی اے کے ذریعہ انجام دی گئیں پہل قدمیوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے اولین ترجیح کے طور پر بہتر بل ادائیگی اثر انگیزی نظام کو اجاگر کیا اور اس سلسلے میں 100 فیصد احاطے کے لیے پائیدار کوششوں، قریبی نگرانی، اور مکمل ایک سرے سے دوسرے سرے تک ای- بل نظام کی نفاذکاری پر زور دیا۔ ڈاکٹر سومناتھن نے مارچ 2023 میں پریشانیوں سے مبرا سالانہ اختتام کے لیے پی ایف ایم ایس کی کوششوں کی ستائش کی اور 2024 میں اسی اثرانگیزی کی خواہش ظاہر کی۔
کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس جناب شیام دوبے نے سال کے دوران اکاؤنٹس، عوامی مالی انتظام کاری اور صلاحیت سازی کے شعبے میں تنظیم کی حصولیابیوں کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے کووِڈ19 وبائی مرض کے دوران ڈی بی ٹی اسکیموں سمیت تنظیم کے ذریعہ انجام دیے گئے زبردست کاموں کے مظاہرے کی ستائش کی، اُس دور میں 22.85 لاکھ کروڑ روپئے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی۔اس کے علاوہ سی جی اے نے افزوں کوریج کے ساتھ ای –بل نظام کے متعارف کرانے کے عمل کی توسیع، ٹریژری سنگل اکاؤنٹس کے توسط سے نظرثانی شدہ سرمایہ بہم رسانی نظام کے نفاذ، سینٹرل نوڈل اکاؤنٹ (سی این اے) اور سنگل نوڈل اکاؤنٹ (ایس این اے)، آبجیکٹ ہیڈس کی نظرثانی جسے اکاؤنٹس گرینولر سطح تک انجام دیا گیا تھا اور سول اکاؤنٹس مینول پر نظرثانی کی گئی تھی جو 17 سال بعد کی گئی ہے۔
کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے حال ہی میں پی ایف ایم ایس، آر بی آئی کے ای-کُبیر اور اسٹیٹ آئی ایف ایم آئی ایس کے سہ فریقی نیٹ ورک کے توسط سے کامیابی کے ساتھ متعارف کرائی گئی ایس این اے – اسپرش اسکیم کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت کی، جس نے مؤثر نقدی انتظام کاری کے لیے خدمت کی جستجو میں پی ایف ایم ایس کی فعالیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ مجمع کو تنظیم کی جانب سے جی 20 ڈاٹا گیپ اقدامات میں کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا، جس سے ملک کو ریڈ سے ایمبر درجے کی طرف جانے کے قابل بنایا گیا اور مستقبل قریب میں گرین اسٹیٹس کی طرف بڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
خزانہ سکریٹری کے ذریعہ حکومت ہند کی ویب سائٹوں کے لیے رہنما خطوط (GIGW) کے مطابق صارف دوست اور بدیہی خصوصیات والی ایک نئی پی ایف ایم ایس ویب سائٹ شروع کی گئی۔ سروس افسران کی جانب سے کئے گئے اختراعی کاموں پر مختلف فیلڈ فارمیشنز میں ایف ایم سمّان ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔
بعد ازاں، تین سیشنوں کا اہتمام کیا گیا جن کا تعلق آئی سی اے او کے کردار اور آگے کے راستے سے تھا، جس میں ریٹائرڈ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے ساتھ بات چیت کا ایک سلسلہ شامل تھا جس کے بعد سروس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ بینکنگ انٹرفیس پر ایک سیشن منعقد ہوا ، جبکہ دن کا آخری سیشن نقدی انتظام کاری اور اعداد و شمار پر مبنی حکمرانی کے لیے مدد فراہم کے طور پر پی ایف ایم ایس کے کردار کے موضوع پر تھا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5597
(Release ID: 2010825)
Visitor Counter : 91