وزارت خزانہ
فنانشل انٹیلی جنس یونٹ-انڈیا (ایف آئی یو-آئی این ڈی) نے پی ایم ایل اے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ پر 5,49,00,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے
Posted On:
01 MAR 2024 6:48PM by PIB Delhi
فنانشل انٹیلی جنس یونٹ-انڈیا (ایف آئی یو-آئی این ڈی) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2002 کے سیکشن 13(2)(d) کے تحت ڈائریکٹر ایف آئی یو-آئی این ڈی کو عطا کردہ اختیارات کو آگے بڑھاتے ہوئے، پی ایم ایل اے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ (Paytm Payments Bank Ltd) پر 5,49,00,000 روپے (پانچ کروڑ انتالیس لاکھ روپے) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
ایف آئی یو-آئی این ڈی نے آن لائن جوئے کو منظم کرنے اور اس کی سہولت فراہم کرنے سمیت متعدد غیر قانونی کارروائیوں میں مصروف چند اداروں اور ان کے کاروبار کے نیٹ ورک کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے مخصوص معلومات حاصل ہونے پر پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کا جائزہ شروع کیا۔ اس کے علاوہ، ان غیر قانونی کارروائیوں سے حاصل ہونے والی رقم، یعنی جرائم کی آمدنی کو ان اداروں کے ذریعہ پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کے ساتھ رکھے گئے بینک کھاتوں کے ذریعے لین دین اور منتقل کیا گیا تھا۔
مذکورہ بالا کو آگے بڑھاتے ہوئے اور ریکارڈ پر موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال کرنے پر، ایف آئی یو-آئی این ڈی نے (i) قوانین 7(3) اور 2(1)(g)، پی ایم ایل قوانین کی خلاف ورزیوں؛ (ii) قانون 8(2) کی خلاف ورزیوں، جسے قانون 3(1)(D) اور قانون 2(1)(g) کے ساتھ پڑھا جاتا ہے؛ (iii) قانون 9(12)، پی ایم ایل قوانین کی خلاف ورزیوں؛ اور (iv) پے آؤٹ سروسز کے سلسلے میں AML/CFT/KYC تحفظات کے حوالے سے قانون 9(14) کی خلاف ورزیوں پر بینک کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔
پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کی تحریری اور زبانی گذارشات پر غور کرنے کے بعد، ڈائریکٹر، ایف آئی یو-آئی این ڈی کو ریکارڈ پر دستیاب مواد کی بنیاد پر، پتہ چلا کہ Paytm کے خلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، سیکشن 13، پی ایم ایل اے کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مورخہ 15 فروری 2024 کے حکم کے مطابق، 5,49,00,000 روپے کا جرمانہ عائد کرنا مناسب پایا گیا۔
****
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 5591
(Release ID: 2010735)
Visitor Counter : 110