وزارت دفاع

ہندوستان - ملائیشیا کی دو طرفہ بحری مشق سمودر لکس منا

Posted On: 01 MAR 2024 5:05PM by PIB Delhi

سمودر لکس منا مشق 28 فروری سے 02 مارچ 24 تک وشاکھاپٹنم میں جاری ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے جہاز کلتان اور رائل ملائیشیا کے جہاز کے ڈی لیکیر اس مشق کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ لے رہے ہیں جس میں بندرگاہی پیشہ ورانہ تعاملات ہیں جس کے بعد سمندر میں آپریشنل مرحلہ شامل ہے۔

بندرگاہ پر، دونوں بحری جہازوں کے عملے کے درمیان مختلف پیشہ ورانہ تعاملات ہوں گے، باہمی دلچسپی کے موضوعات پر سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ کا تبادلہ، کھیلوں کے فکسچر اور دیگر تعاملات ہوں گے۔ ان تعاملات کا مقصد علم کی بنیاد کو بڑھانا، بہترین طریقوں کا اشتراک اور سمندری پہلوؤں پر مزید تعاون کرنا ہے۔

سمندری مرحلے کے دوران، یونٹس مشترکہ طور پر سمندر میں مختلف آپریشنز کرتے ہوئے مہارت حاصل کریں گے۔

اس مشق کا مقصد ہندوستانی اور رائل ملائیشیائی بحریہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(1)INDIA-MALAYSIABILATERALMARITIMEEXERCISESAMUDRALAKSAMANACWE6.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(2)INDIA-MALAYSIABILATERALMARITIMEEXERCISESAMUDRALAKSAMANA5MNZ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(3)INDIA-MALAYSIABILATERALMARITIMEEXERCISESAMUDRALAKSAMANA3XEL.jpeg

 

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 5588)



(Release ID: 2010722) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Punjabi