بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پاور فنانس کارپوریشن نے مشرقی اور شمال مشرقی خطے کی ریاستی بجلی کی سہولیات کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا

Posted On: 01 MAR 2024 4:41PM by PIB Delhi

پاور فنانس کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی)، جو وزارت توانائی کے ماتحت ایک مہارتن سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے، نے حال ہی میں کوولم، کیرالہ میں ’’متحرک ریگولیٹری ماحول میں پی ایف سی کی فنانسنگ‘‘ کے موضوع پر ’مشرقی اور شمال مشرقی ریاستی شعبے کی یوٹیلیٹیز‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں مشرقی اور شمالی مشرقی خطے کے 17 سرکاری شعبے کی بجلی اور انفراسٹرکچر یوٹیلیٹیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سات ریاستی بجلی کمپنیوں کے چیئرپرسن اور ایم ڈیز، مختلف ریاستی یوٹیلیٹیز کے ڈائریکٹرز اور یوٹیلیٹیز کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

سی ایم ڈی، پی ایف سی، محترمہ پرمیندر چوپڑا۔ ڈائرکٹر (پروجیکٹس)، جناب راجیو رنجن جھا۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (پروجیکٹس) جناب ایچ کے داس اور پی ایف سی کے دیگر سینئر عہدیداروں نے اس موقع پر شرکت کی اور شرکاء کے ساتھ اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

کانفرنس کے دوران پی ایف سی نے اپنی مصنوعات بشمول طویل مدتی اور قلیل مدتی قرضوں، گردشی کریڈٹ سہولیات، منظوری اور تقسیم کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات شیئر کیں۔ پی ایف سی حکام نے شرکاء کو لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر کے شعبوں کی فنڈنگ کے حال ہی میں کارپوریشن کو سونپے گئے مینڈیٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزارت توانائی کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی جیسے ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس)۔ پی ایف سی نے ریاستی یوٹیلیٹیز پر بھی زور دیا کہ وہ وزارت توانائی کے ذریعے طے کردہ اضافی پروڈینشل اصولوں (اے پی این) کی تعمیل کریں تاکہ ریاستی یوٹیلیٹیز کو مضبوط بنایا جاسکے۔ پی ایف سی نے انھیں ان منصوبوں پر عمل درآمد میں مشاورت اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

پی ایف سی نے ریاستی یوٹیلیٹیز کو اپنے خطے میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور دیگر صلاحیت سازی کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور انھیں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی، جس میں مشاورتی حل اور قرضوں (کیپیکس اور نان کیپیکس) کے ذریعے فنڈز کی منظوری شامل ہے جو ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کسٹمائز کیے جاسکتے ہیں۔

اسٹیٹ یوٹیلیٹیز کے سینئر عہدیداروں نے یوٹیلیٹیز کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں پی ایف سی جیسے مالیاتی اداروں سے اپنی قیمتی آراء اور توقعات کا اظہار کیا۔ عہدیداروں نے اعلیٰ سطح پر تجربات اور خدشات کے تبادلے کے لیے یہ پلیٹ فارم فراہم کرنے پر پی ایف سی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 5586


(Release ID: 2010708) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi