سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے اتر پردیش کے رائے بریلی میں 4142 کروڑ روپے کے قومی شاہراہوں کے 8 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 01 MAR 2024 5:48PM by PIB Delhi

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج رائے بریلی میں 4142 کروڑ روپے کی مالیت کے قومی شاہراہوں کے  8 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ ریاستی وزیر، جناب دنیش پرتاپ سنگھ اور پریاگ راج کی رکن پارلیمنٹ محترمہ  کیسری دیوی پٹیل، ممبر پارلیمنٹ، جناب سنگم لال گپتا، جناب ویریندر تیواری کے ساتھ ساتھ ریاستی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل اے اور عہدیداران نے بھی اس میں شرکت کی۔

جناب گڈکری نے کہا کہ گنگا، جمنا اور سرسوتی کے مقدس سنگم پر واقع پریاگ راج، رائے بریلی اور سلطان پور جیسے اضلاع کی مذہبی اور تاریخی اہمیت ہے۔  مذکورہ پروجیکٹوں کے ذریعے 424 کلومیٹر طویل سڑکیں اور دیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ ان پروجیکٹوں کی تکمیل سے ریاست اور ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ کنکٹی وٹی میں بہتری آئے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش م۔ن ا۔

U- 5592


(Release ID: 2010699) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi