وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نیول وار کالج گوا میں نئی جدید ترین انتظامی وتربیتی عمارت کا افتتاح کریں گے
Posted On:
01 MAR 2024 5:26PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 05 مارچ 2024 کو گوا میں نیول وار کالج کی نئی جدید ترین انتظامی وتربیتی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ اس جدید عمارت کا زبردست سمندری قوت والی سلطنت ‘چولا’ سلسلے کے نام پر چولا رکھا گیا ہے۔
نیول وار کالج کی تاریخ
کالج آف نیول وارفیئر ابتدائی طور پر 1988 میں آئی این ایس کارنجا میں قائم کیا گیا تھا تاکہ بھارتیہ نوسینا کے درمیانی اور سینئر سطح کے افسران کو جدید پیشہ ورانہ فوجی تعلیم فراہم کی جا سکے۔ کالج کو 2010 میں نیول وار کالج کا نام دیا گیا تھا اور اسے 2011 میں گوا میں اس کے موجودہ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ اعلیٰ فوجی تعلیم کے لیے ایک ممتاز مشہور ادارہ ہونے کے وژن کے ساتھ، کالج کا مشن عسکری اور آپریشن کی سطحوں پر قیادت کے لیے مسلح افواج کے افسران کو تیار کرنا ہے۔ یہ کالج سمندری سکیورٹی کورس بھی منعقد کرتا ہے جس میں ہمارے سمندری پڑوس کے فوجی افسران بھی شرکت کرتے ہیں اور ایک کھلے، محفوظ اور جامع بحر ہند کے خطے کو فروغ دینے کے لیے تعاون کرتے ہیں جو ہمارے وزیر اعظم کے ‘ساگر’ کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ نیول وار کالج انڈین نیوی کا وارگیمنگ اور آرکٹک مطالعات کا مرکز بھی ہے۔
‘چولا’ عمارت
تعلیمی ہدایات، تحقیق اور جنگی کھیل کے لیے نیول وار کالج کی عمارت چولا سلسلے کی سمندری قوت سے متاثر ہے۔ عمارت کے مرکز میں ایک ٹائل والا میورل بنایا گیا ہے جس میں راجندر چولا کی 1025 عیسوی میں بحر ہند کے گہرے سمندر کے پار سری وجے سلطنت کی مہم کو دکھایا گیا ہے۔ عمارت کا نام ماضی میں بھارت کے سمندری اثر و رسوخ اور حال میں ایک سمندری قوت کے طور پر اس کی بحالی کے ذریعے ماضی کو حال سے جوڑتا ہے۔
عمارت کی تعمیرجی آر آئی ایچ اے-III کے اصولوں کے مطابق کی گئی ہے۔ عمارت کی اہم خصوصیات میں، ماحولیاتی ترقیاتی اقدامات کے لیے کھودی گئی مٹی کا اسی عمارت میں استعمال ؛ 10 لاکھ لیٹر سے زیادہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت؛ 100 کلو واٹ شمسی بجلی کی پیداوار؛ اور سبز عمارت کے معیارات شامل ہیں۔ پائیداری اور توانائی کی کارکردگی کے پہلو عمارت کے ڈیزائن انجینئرنگ فلسفے کا بنیادی حصہ ہیں، جس کی بہترین مثال برگد کے 100 سال پرانے درخت کو اکھاڑے بغیر اس کے ارد گرد عمارت کی تعمیر سے ملتی ہے۔
علامتی طور پر، یہ عمارت ریس میگوس میں پرتگالیوں کے نوآبادیاتی قلعے کی طرح نظر آتی ہے۔ یہ موزوں مقام نوآبادیاتی ماضی کے آثار کو مٹانے کے بھارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ مستقبل کے فوجی رہنماؤں کے لیے چھترپتی شیواجی کی ‘جلمیو یسیہ، بلمیو تسیہ’ ( جو سمندر کو کنٹرول کرتا ہے،وہ ہی طاقتور ہے) کہاوت میں مکمل یقین کی یاددہانی کراتا ہے۔
*************
ش ح۔ و ا ۔ را
U-5583
(Release ID: 2010694)
Visitor Counter : 101