سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے جونپور، اتر پردیش میں 10ہزارکروڑ روپے کے 10 قومی شاہراہ  پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 01 MAR 2024 5:00PM by PIB Delhi

ڈبل انجن والی حکومت کے ساتھ اترپردیش کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے، مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج جون پور ا،تر پردیش میں 10،000 کروڑ روپے کی لاگت سے 10 قومی شاہراہ  پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ریاستی وزیر جناب  گریش چندر یادو، وزیر جناب دیا شنکر سنگھ، رکن اسمبلی محترمہ  سیما دویدی، جناب  پشپراج سنگھ اور ایم ایل اے اور عہدیدار بھی  اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015F6M.jpg

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ جونپور شہر میں 2 بائی پاسوں کی تعمیر، رنگ روڈ کو مکمل کیا جائے گا، جس سے جونپور کو ٹریفک جام سے راحت ملے گی اور صنعتی ترقی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EZPW.jpg

انہوں نے کہا، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت اہم پیش رفت کی ہے جس کا مقصد ملک بھر میں ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی اور آخری میل کنیکٹوٹی کو بہتر بنانا ہے۔ ایسا ہی ایک پروجیکٹ پریاگ راج-دوہری گھاٹ کوریڈور پروجیکٹ ہے، جو اتر پردیش کے پریاگ راج، جونپور اور اعظم گڑھ اضلاع میں ہے۔ یہ پورا کوریڈور 4 لین کے ساتھ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

یہ پروجیکٹ، کل 4 پیکجوں میں بنایا جا رہا ہے، پوروانچل ایکسپریس وے، 11 قومی شاہراہوں، 2 ریاستی شاہراہوں، 5 ریلوے اسٹیشنوں، 2 ہوائی اڈوں کو جوڑتا ہے۔ اس پروجیکٹ روڈ کی تعمیر سے ان 5 اہم تجارتی شہروں پھول پور، منگرآباد پور، مچھیلی شہر، جونپور اور اعظم گڑھ میں ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کثیر جہتی  منصوبے کا مقصد بغیر کسی رکاوٹ کے کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ اقتصادی فوائد پیدا کرنا اور صارفین، کسانوں، نوجوانوں اور کاروباری افراد کے لیے روزگار میں اضافہ کرنا ہے۔

********

  ش ح۔ا م ۔م ص ۔

U- 5587



(Release ID: 2010656) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Hindi , Tamil