وزارت دفاع
دفاع کے شعبے میں آتم نربھرتا کو ایک اور بڑا فروغ: وزارت دفاع نے 39125.39 کروڑ روپے کے سرمائے کے حصول کی خاطر پانچ بڑے معاہدوں پر دستخط کیے
معاہدوں کا یہ تبادلہ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں کیا گیا
Posted On:
01 MAR 2024 1:26PM by PIB Delhi
’دفاع میں آتم نربھر تا‘ کے ایک حصے کے طور پر اور میک ان انڈیا پہل کو مزید فروغ دینے کی خاطر، وزارت دفاع نے یکم مارچ 2024 کو نئی دہلی میں 39125.39 کروڑ روپے کے سرمائے کے حصول کے پانچ بڑے معاہدوں پر دستخط کیے۔ معاہدوں کا یہ تبادلہ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور دفاع کے سکریٹری جناب گردھر ارامنے کی موجودگی میں کیا گیا، جن کی رہنمائی میں ان معاہدوں کو کامیابی حاصل ہوئی۔
پانچ معاہدوں میں سے ایک معاہدہ میسرز ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ساتھ مگ 29 طیاروں کے ایرو انجنوں کی خریداری کے لیے ہے، دو میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ کلوز ان ویپن سسٹم (سی آئی ڈبلیو ایس) اور ہائی پاور ریڈار (ایچ پی آر) کی خریداری کے لئے جبکہ دو میسرز برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ (بی اے پی ایل) کے ساتھ برہموس میزائلوں کی خریداری نیز ہندوستانی دفاعی افواج کے لیے بحری جہاز برہموس سسٹم کی خریداری کے لیے ہیں۔
مذکورہ معاہدوں سے ملکی صلاحیتوں کو مزید تقویت حاصل ہو گی، زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور مستقبل میں غیر ملکی آلات کے مینوفیکچررز پر انحصار کم ہوگا۔
ایم آئی جی29 طیاروں کے لیے آر ڈی- 33 ایرو انجن کا معاہدہ میسرز ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ساتھ 5249.72 کروڑ روپے کی لاگت سے کیا گیا ہے۔ یہ ایرو انجن ایچ اے ایل کے کوراپٹ ڈویژن کے ذریعہ تیار کیے جائیں گے۔ توقع کی جاتی ہے کہ یہ ایرو انجن سے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی ضرورتوں کو پورا کریں گے تاکہ ایم آئی جی-29 بیڑے کی خدمت کی بقایا مدت کار کے لیے آپریشنل صلاحیت کو برقرار رکھا جاسکے۔ ایرو انجن روسی او ای ایم سے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ٹی او ٹی ) لائسنس کے تحت تیار کیے جائیں گے۔ اس پروگرام سے کئی بیش قیمت کے اہم اجزاء کو مقامی بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس سے آر ڈی- 33 ایرو انجنوں کی مستقبل کی مرمت اور اوور ہال (آر او ایچ) کاموں کے مقامی مواد کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
سی آئی ڈبلیو ایس کی خریداری کا معاہدہ میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ 7668.82 کروڑ روپے کی لاگت سے کیا گیا ہے۔ سی آئی ڈبلیو ایس ملک کے منتخب مقامات کے لیے ٹرمینل ایئر ڈیفنس فراہم کرے گا۔ یہ پروجیکٹ ہندوستانی ایرو اسپیس، دفاع اور متعلقہ صنعتوں بشمول ایم ایس ایم ای کی فعال شرکت کے فروغ اور حوصلہ افزائی میں مدد کرے گا۔ اس پروجیکٹ سے پیدا ہونے والا بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار پانچ برسوں کے دوران تقریباً اوسطاً 2400 افراد فی برس ہوگا۔
ایچ پی آر کی خریداری کا معاہدہ میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ بھی 5700.13 کروڑ روپے کی لاگت سے کیا گیا ہے۔ یہ ایل اے ایف کے موجودہ لمبی دوری کے ریڈار کو جدید ایکٹیو اپرچر فیز ایرے پر مبنی ایچ پی آر کو جدید نگرانی کی خصوصیات کے ساتھ بدل دے گا۔ یہ چھوٹے ریڈار کراس سیکشن اہداف کا پتہ لگانے کے قابل جدید ترین سینسر کے انضمام کے ساتھ آئی اے ایف کی زمینی فضائی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ یہ دیسی ریڈار مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کو فروغ دے گا کیونکہ یہ ہندوستان میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعہ تیار کیا گیا اپنی نوعیت کا پہلا ریڈار ہوگا۔ اس پروجیکٹ سے پیدا ہونے والا بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار پانچ سال کی مدت میں سال بھر کے لئے اوسطاً تقریباً 1000 افراد کے لئے ہوگا۔
برہموس میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ میسرز برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ (بی اے پی ایل) کے ساتھ 19518.65 کروڑ روپے کی لاگت سے کیا گیا ہے۔ ان میزائلوں کا استعمال ہندوستانی بحریہ کی جنگی تنظیم اور تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ سے جوائنٹ وینچر ادارے میں نو لاکھ افرادی دن اور ملک کی ذیلی صنعتوں (بشمول ایم ایس ایم ای) میں تقریباً 135 لاکھ افرادی دن کا روزگار پیدا ہونے کی توقع ہے۔
جہاز برہموس سسٹم کی خریداری کا 988.07 کروڑ روپے کی لاگت کا معاہدہ بھی میسرز برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ (بی اے پی ایل) کے ساتھ کیا گیا ہے۔ یہ نظام بحری حملوں کی کارروائیوں کے لیے ہندوستانی بحریہ کا بنیادی ہتھیار ہے جو مختلف فرنٹ لائن جنگی جہازوں پر نصب ہے۔ یہ نظام سپرسونک رفتار پر درستگی کے ساتھ وسیع رینج سے زمینی یا سمندری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس پروجیکٹ سے 7-8 سال کے عرصے میں تقریباً 60000 افرادی دن کا روزگار پیدا ہونے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش م۔ن ا۔
U-5574
(Release ID: 2010637)
Visitor Counter : 115