سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے مرزا پور، اتر پردیش میں 1750 کروڑ روپے کی لاگت کے 2 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
01 MAR 2024 2:56PM by PIB Delhi
قومی شاہراہ کی تعمیر کے ذریعے اتر پردیش کی ترقی کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج مرزا پور میں ریاستی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور اور حکام کی موجودگی میں 1750 کروڑ روپے کی لاگت کے 2 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا، مرزا پور ضلع، جو ماتا وندھیا واسینی کے سائے میں واقع ہے، مذہبی اور فطری اعتبار سے اہم ہے۔ اس پورے خطے کو ترقی دینے کے لیے آج 1750 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے امنگوں سے پر 2 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ ان میں 15 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ 135اے پر گنگا ندی پر 6 لین پل سمیت 4 لین والا مرزا پور بائی پاس بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز 35 اور 330 پر مرزا پور سے پریاگ راج اور پریاگ راج سے پرتاپ گڑھ تک 59 کلومیٹر لمبی سڑک پر مرمت کا کام کیا جائے گا۔
ان دونوں پروجیکٹوں کے مکمل ہونے سے عقیدت مندوں کے لیے مرزا پور ضلع میں مذہبی مقامات تک پہنچنا آسان ہو جائے گا جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ مرزا پور سمیت پریاگ راج اور پوروانچل کے کئی اضلاع میں اقتصادی ترقی کو ایک نئی رفتار ملے گی۔ دریائے گنگا پر 4 لین والے مرزا پور بائی پاس کی تعمیر سے ٹریفک جام سے راحت ملے گی اور مرزا پور-ایودھیا کے درمیان رابطے میں بہتری آئے گی، جس سے تجارت میں اضافہ ہوگا۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ ر ب
(U: 5570)
(Release ID: 2010632)
Visitor Counter : 71