کانکنی کی وزارت

 کان کنی کی وزارت کو اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی ای نیلامی کی پہلی قسط کے لیے 50 سے زیادہ بولیاں موصول

Posted On: 29 FEB 2024 8:55PM by PIB Delhi

کان کنی کی وزارت کو اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی نیلامی کی پہلی قسط کے لیے 50 سے زیادہ بولیاں موصول ہوئی ہیں جو نیلامی کے عمل میں مضبوط دلچسپی اور اعتماد کی نشاندہی کرتی ہیں۔ یہ مضبوط ردعمل کان کنی کے شعبے میں شفافیت، مسابقت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

بیس اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے بلاکوں  کی نیلامی کی پہلی قسط 29 نومبر 2023 کو پارلیمانی امور، کوئلہ اور کان کنی کی مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے شروع کی۔ ان بلاکوں میں معدنیات جیسے گلوکونائٹ، نکل، پی جی ای، پوٹاش، گریفائٹ، مولبیڈنم، فاسفورائٹ، لیتھیم اور آر ای ای  جیسی شامل ہیں۔ یہ بلاکس بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، اڈیشہ، تمل ناڈو، اتر پردیش اور مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیرمیں پھیلے ہوئے ہیں۔

ان بلاکوں کے ٹینڈر دستاویزات 13 فروری 2024 تک خریداری کے لیے دستیاب کرائے گئے تھے۔ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری 2024 تھی اور دلچسپی رکھنے والے بولی دہندگان نے 180 سے زیادہ ٹینڈر دستاویزات خریدے تھے۔

تکنیکی بولیاں 27 فروری 2024 کو نامزد افسر اور بولی کھولنے والی کمیٹی کی موجودگی میں کھولی گئیں۔ آن لائن بولیوں کو ڈیکرپٹ کیا گیا اور بولی دہندگان کی موجودگی میں الیکٹرانک طور پر کھولا گیا۔ اس کے بعد بولی دہندگان کی موجودگی میں آف لائن بولی کے دستاویزات پر مشتمل سیل بند لفافے بھی کھولے گئے۔

بولی دہندگان مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں جیسے مائننگ کمپنیاں، ای وی مینوفیکچررز، سیمنٹ پروڈیوسرز، انرجی سیکٹر وغیرہ۔ ان میں قابل ذکر ہیں ویدانتا لمیٹڈ، کول انڈیا لمیٹڈ، این ایل سی انڈیا لمیٹڈ، شری سیمنٹ، اورینٹ سیمنٹس، اولا الیکٹرک، ڈالمیا گروپ، رنگٹا گروپ اور جندال پاور وغیرہ۔

مرکزی حکومت نے اگست 2023 میں مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ (ایم ایم ڈی آر ایکٹ) میں ایک اہم ترمیم کی تاکہ 24 معدنیات کو ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے پہلے شیڈول کے حصہ ڈی میں کریٹیکل اور اسٹریٹجک معدنیات کے طور پر شامل کیا جاسکے۔ اس ترمیم نے مرکزی حکومت کو پہلے شیڈول کے حصہ ڈی میں متعین معدنیات کے لیے معدنی رعایت دینے کا اختیار دیا ہے۔ ان نیلامیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی ریاستی حکومتوں  کےپاس  جمع ہوگی۔

*********

 

(ش ح۔ج ق۔ع آ)

U-5567



(Release ID: 2010530) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi