مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پے جل سرویکشن ایوارڈ کا مقصد، شہروں کے درمیان صحت مند مسابقت کو فروغ دینا ہے: سکریٹری ایم اوایچ یواے


امرُت مشن کی ترقی کے لیے،  نگرانی کے ٹول اور اعمل انگیز کے طور پر کام کرنے کے لیے  بھی ایوارڈز: سکریٹری

Posted On: 29 FEB 2024 7:42PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے کہا کہ امُرت 2.0 مشن کے ایک حصے کے طور پر، پے جل سرویکشن( پی جے ایس) کا مقصد، گندے پانی کی نکاسی اور فضلہ کے انتظامیہ، شہر کے اندر گندے پانی کے دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ اور آبی ذخائر کے تحفظ کی حدتک ، پانی کی فراہمی کے معیار، مقدار اور کوریج میں خدمات کی سطح کی کامیابیوں کا جائزہ لینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00136ZN.jpg

5 مارچ 2024 کو صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کے ذریعہ دیئے جانے والے پے جل سرویکشن ایوارڈز کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، جناب جوشی نے کہا کہ ایوارڈز کا پہلا ایڈیشن، پانی سے منسلک خدمات کی فراہمی پر مرکوز ہے اور اس میں تمام 485 امرُت شہروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ،شہروں کے درمیان صحت مند مسابقت کو فروغ دینا اور مشن کی ترقی کے لیے نگرانی کے آلے اورعمل انگیز کے طور پر کام کرنا ہے۔

سکریٹری نے ان معیارات کی بھی وضاحت کی، جن کی بنیاد پر شہروں کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ رسائی اور کوریج (گھریلو سطح پر نل کے کنکشن) سمیت، معیارات کی بنیاد پر شہروں کا اندازہ لگایا گیا اور اسکور کیا گیا۔ گھریلو اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس پر نمونوں کا پانی کا معیار؛ اور پائیداری کے پیرامیٹرز پر کارکردگی، جس میں آبی ذخائر کی صحت، ایس سی اے ڈی اے اور فلو میٹرز کی دستیابی، ایس ٹی پیزسے لیے گئے نمونوں کے پانی کا معیار اور علاج شدہ پانی کے دوبارہ استعمال کی حد شامل ہے۔

سکریٹری نے واضح  کیا کہ اس سروے میں 5.21 لاکھ سے زیادہ گھریلو جوابات حاصل کیے گئے۔ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے ڈھانچے کی دستیابی کا جائزہ لینے کے لیے، 830 پانی کی صفائی کی سہولیات، 941 آبی ذخائر، 1044 استعمال شدہ پانی کی صفائی کی سہولیات اور 2005 پارکوں کا براہ راست مشاہدہ  کیا گیااور جائزہ لیا گیا۔

یہ سروے ستمبر 2022 میں شروع کیا گیا تھا اور فیلڈ اسیسمنٹ دسمبر 2022 سے نومبر 2023 کے درمیان کیے گئے تھے، جس میں براہ راست فیلڈ اسیسمنٹ، شہریوں کے تاثرات اکٹھا  کرنا، اعدادوشمار کی توثیق اور اعدادوشمار  کی توثیق کی مشق شامل ہے۔

پے جل سرویکشن ایوارڈز کے تحت مختلف زمروں کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ رسائی اور کوریج کے لیے سروے کے اسکور کی بنیاد پر؛ پانی کے معیار اور پائیداری کے پیرامیٹرز، 9 ایوارڈ شہروں کو اور 9 ایوارڈ ریاستوں کو، ان کے شہروں کی کارکردگی کی بنیاد پر دیئے جا رہے ہیں۔ اچھے معیار کے آبی ذخائر، دوبارہ صاف کئے گئے پانی کے دوبارہ استعمال اور پائیدار پانی کے استعمال میں پیش پیش رہنے والے شہروں کو تعریفی اسناد اورخصوصی ایوارڈز دیے جا رہے ہیں۔

  • پانی کے اچھے معیار کے حصول کے لیے - 46 شہر
  • سٹی سیچوریشن کے حصول کے لیے- 54 شہر
  • امرت 2.0 مدورٹرافی آف دی ایئر -1

بریفنگ کے دوران، جناب جوشی نے امرت مترپہل کے بارے میں بھی ذکر کیا ،جو 5 مارچ 2024 کو پے جل سرویکشن ایوارڈ تقریب میں شروع کیا جائے گا۔ یہ پہل شہری پانی کے انتظام میں خواتین کے کردار پر زور دیتی ہے اور انہیں ‘‘امرت متر’’ کے طورپر نامزد کیا جاتا ہے۔ وہ گھریلو سطح پر پانی کے معیار کی جانچ، بلنگ اور پانی کے چارجز کی وصولی، عوامی شکایات کے ازالے میں تعاون اور پانی کے کنکشن (آخری میل کنیکٹوٹی) حاصل کرنے کے لیے شہریوں کے تجربے کو بڑھانے میں مصروف رہیں گی۔ یہ اقدام نہ صرف خواتین کے ذاتی مدد کے گروپوں  کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بلند کرے گا اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا بلکہ یہ امرت 2.0 کے مقاصد کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہے۔

********

  ش ح۔ا ع ۔رم

U-5565  


(Release ID: 2010529) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi