قبائیلی امور کی وزارت

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے بارساہی، میور بھنج، اڈیشہ میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کا افتتاح کیا


قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا اور ، عزت مآب وزیرمملکت بشیشور ٹوڈو نے بھی جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں اسکولوں کا افتتاح کیا

اگلے تین سالوں میں، حکومت 3.5 لاکھ قبائلی کمیونٹی کے طلباء کے لیے وقف 740 ایکلویہ ماڈل اسکولوں کے لیے 38,800 اساتذہ اور معاون عملہ  کی بھرتی کرے گی

Posted On: 29 FEB 2024 9:39PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے،بارساہی، میور بھنج، اوڈیشہ میں ایک نو تعمیر شدہ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آرایس) کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر عزت مآب صدر جمہوریہ نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیم بہت ضروری ہے۔ اسی لیے حکومت دور دراز قبائلی بلاکوں میں قبائلی طلباء کے لیے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کھول رہی ہے۔ اب بچوں کوا سکول بھیجنا والدین کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر موجود دیگر معززین میں اوڈیشہ کے گورنر، عزت مآب جناب رگھوبر داس، قبائلی امور اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بشویشور توڈو، کے علاوہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے دیگر سینئر شخصیتیں  بھی شامل تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021KUK.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MOVF.jpg

ایکلویہ رہائشی ماڈل اسکول قبائلی طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند کی ایک اہم اسکیم ہے۔ 2019 میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، 452 نئے ای ایم آرایس کو منظوری دی گئی، ہر ایک قبائلی بلاک میں 50فیصد یا اس سے زیادہ درج فہرست آبادی یا  20,000قبائل آبادی والے بلاکوں میں یہ اسکول اسکیم کے تحت قائم کئے گئے ہیں۔ قبائلی امور کی وزارت کے تحت نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) اس اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ بار بار آنے والی لاگت فی طالب علم  2019 میں61,000  روپے سے بڑھا  کر 1,09,000روپے کردیئے گئے۔ بعد میں 2022 میں، ای ایم آرایس کی تعمیراتی لاگت کو20 کروڑ اور میدانی علاقوں اور پہاڑی علاقوں میں بالترتیب 24 کروڑ سے 38 کروڑ روپے اور 48 کروڑ روپےسے بڑھا دیا گیا۔ پرانی اسکیم کے تحت 2019 سے پہلے منظور شدہ 288 اسکولوں کے ساتھ، قبائلی امور کی وزارت مارچ 2026 تک کل 740 اسکول قائم کرے گی، جس میں 2019 میں منظور شدہ 452 اسکولوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ این ای ایس ٹی ایس 38,800 تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو ۔ مرحلہ وار بھرتی کرنے کے عمل میں بھی ہے جس میں سے تقریباً 10,000 عملہ پہلے ہی منتخب کیا جا چکا ہے۔

بارساہی ای ایم آرایس کیمپس تقریباً 8 ایکڑ اراضی میں تعمیر کیا گیا ہے۔ ایک عام ای ایم آرایس میں 480 طلباء کے لیے 16 کلاس روم ہوں گے جن میں 240 لڑکیاں اور 240 لڑکے ہوں گے۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ الگ ہاسٹل، میس، پرنسپل، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے لیے رہائشی مکانات، انتظامی بلاک، کھیل کا میدان، کمپیوٹر اور سائنس لیبارٹریز ہیں۔ یہ ا سکول اس علاقے کے قبائلی طلباء کی ہمہ گیر ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BJHS.png

عزت مآب صدرجمہوریہ ہند کے دست مبارک سے افتتاح کیا گیا اسکول نئی اسکیم کے تحت تعمیر کیے گئے 25 اسکولوں میں سے ایک ہے، جس میں  میدانی علاقوں میں اسکولوں کی تعمیراتی لاگت کو بڑھا کر 38 کروڑ روپے اور پہاڑی علاقوں میں 48 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل صدر جمہوریہ نے اوڈیشہ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بھی اسکولوں کا افتتاح کیا تھا۔

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے 26 فروری اور 27 فروری 2024 کو تانت نگر، مانجھاری، نوامونڈی، بنسجور، پاکرتنر میں واقع 5 ای ایم آرایس کا بھی افتتاح کیا جو مغربی سنگھ بھوم اور سمڈیگا میں واقع ہیں۔

اس موقع پر عزت مآب وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم ان اسکولوں کا افتتاح کر رہے ہیں جن کے لیے ہم نے سنگ بنیاد رکھا تھا جس سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے  ملک کے ان دور دراز علاقوں میں بہترین  اوروقت کی ضرورت کے مطابق ،معیاری  اسکول فراہم کرنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005VH4Z.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00441V4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007O6DS.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006IRL6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009HVQ5.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008KKGW.jpg

قبائلی اموراورجل شکتی کے مرکزی وزیرمملکت جناب بشیویشورٹوڈو نے بھی 24فروری 2024کو ای ایم آرایس اوڈالا کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0118TBH.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010OHQ9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013LU27.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012M32T.jpg

ایک نظر میں اعداد و شمار- کل ہند

ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول قبائلی طلباء کو بااختیار بناتے ہیں۔ 2014 سے فنکشنل ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کی تعداد میں 3 گنا سے زیادہ اضافہ  کرکے حکومت ہند نے اس بات کو یقینی بنانے پر خاص زور دیا ہے کہ قبائلی طلباء کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔

اسکیم /مداخلت

2013-14

2023-24

بجٹ التزام

کروڑروپے 278.76

کے تحت ایک جز(آئین کی دفعہ 275(1)

2000کروڑروپے

(علیحدہ مرکزی سیکٹراسکیم)

منظورشدہ اسکول

167

690

برسرکار اسکول

119

401

اخراجات

42000روپے فی طالب علم سالانہ

روپے فی طالب علم سالانہ 1,09,000

کیپٹل لاگت

12کروڑروپے (میدانی علاقہ)

16کروڑروپے (پہاڑی علاقہ ، این ای ، ایل ڈبلیو ای )

37.80کروڑروپے (میدانی علاقہ)

48کروڑروپے (پہاڑی علاقہ ، این ای ، ایل ڈبلیو ای )

سی بی ایس سی سے ملحق اسکول

69

277

اندراج

34365

118000

*********

 

 (ش ح۔ج ق۔ع آ)

U-5560



(Release ID: 2010501) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi