زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے، سال 2023-24 کے لیے اہم زرعی فصلوں (خریف اور ربیع سیزن) کے دوسرے پیشگی تخمینے جاری کیے
خریف کی اناج کی پیداوار کا تخمینہ 1541.87 ایل ایم ٹی لگایا گیا ہے، ربیع کے اناج کی پیداوار کا تخمینہ 1551.61 ایل ایم ٹی لگایا گیا ہے
خریف سیزن میں چاول کی پیداوار کا تخمینہ 1114.58 ایل ایم ٹی ہے، ربیع سیزن کے چاول کی پیداوار کا تخمینہ 123.57 ایل ایم ٹی لگایا گیا ہے
گندم کی پیداوار کا تخمینہ 1120.19 ایل ایم ٹی لگایا گیا ہے
شری انّ(خریف) کی پیداوار کا تخمینہ 128.91 ایل ایم ٹی اور شری انا (ربیع) کا تخمینہ 24.88 ایل ایم ٹی لگایا گیا ہے
Posted On:
29 FEB 2024 8:17PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے سال 2023-24 کے لیے بڑی زرعی فصلوں (خریف اور ربیع سیزن) کا دوسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا ہے۔ گزشتہ زرعی سال سے، گرمیوں کے موسم کو ربیع کے موسم سے الگ کر دیا گیا ہے اور اس لیے اس سال رقبہ، پیداوار اور پیداوار کے دوسرے پیشگی تخمینہ میں صرف دو موسم شامل ہیں یعنی خریف اور ربیع کا موسم۔
یہ تخمینہ، بنیادی طور پر زرعی شماریات کی ریاستی اتھارٹیز (ایس اے ایس ایز) سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ موصول ہونے والے اعدادوشمار کی توثیق کی گئی ہے اور ریموٹ سینسنگ، ہفتہ وار فصلوں کی موسمیاتی نگرانی کے گروپ کے ماحصل اور دیگر ایجنسیوں سے موصول ہونے والی معلومات کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔ تخمینہ تیار کرتے وقت موسمی حالات، سابقہ رجحانات، قیمتوں کی نقل و حرکت، منڈی کی آمد وغیرہ کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔
مختلف فصلوں (صرف خریف اور ربیع) کی پیداوار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- خریف غذائی اجناس- 1541.87 ایل ایم ٹی/ ربیع غذائی اناج- 1551.61 ایل ایم ٹی
- خریف چاول -1114.58 ایل ایم ٹی؛ ربیع چاول - 123.57 ایل ایم ٹی
- گندم - 1120.19 ایل ایم ٹی
- خریف مکئی - 227.20 ایل ایم ٹی ؛ ربیع مکئی – 97.50 ایل ایم ٹی
- خریف شری انّ- 128.91 ایل ایم ٹی ؛ ربی شری انا- 24.88 ایل ایم ٹی
- تور - 33.39 ایل ایم ٹی
- چنا -121.61 ایل ایم ٹی
- خریف کے تیل کے بیج-228.42 ایل ایم ٹی / ربیع کے تیل کے بیج- 137.56 ایل ایم ٹی
- سویا بین -125.62 ایل ایم ٹی
- ریپسیڈ اور سرسوں - 126.96 ایل ایم ٹی
- گنا - 4464.30 ایل ایم ٹی
- کپاس - 323.11 لاکھ گانٹھیں (170 کلوگرام ہر ایک)
- جوٹ - 92.17 لاکھ گانٹھیں (ہر ایک 180 کلوگرام)
خریف کے اناج کی پیداوار کا تخمینہ 1541.87 ایل ایم ٹی ہے، اور ربیع کے اناج کی پیداوار کا تخمینہ 1551.61 ایل ایم ٹی لگایا گیا ہے۔
خریف چاول کی پیداوار 23-2022 میں 1105.12 ایل ایم ٹی کے مقابلے، 1114.58 ایل ایم ٹی ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو 9.46 ایل ایم ٹی کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ ربیع کے چاول کی پیداوار کا تخمینہ 123.57 ایل ایم ٹی لگایا گیا ہے۔ گندم کی پیداوار کا تخمینہ 1120.19 ایل ایم ٹی لگایا گیاہے، جو کہ گزشتہ سال کی 1105.54 ایل ایم ٹی پیداوار کے مقابلے ، 14.65 ایل ایم ٹی زیادہ ہے۔
شری انّ(خریف) کی پیداوار کا تخمینہ 128.91 ایل ایم ٹی اور شری انّ (ربیع) کا تخمینہ 24.88 ایل ایم ٹی لگایا گیا ہے۔ جوار (خریف) اور جوار (ربیع) کی پیداوار کا تخمینہ بالترتیب 15.46 ایل ایم ٹی اور 24.88 ایل ایم ٹی لگایا گیاہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں بالترتیب 0.66 ایل ایم ٹی اور 1.66 ایل ایم ٹی زیادہ ہے۔ مزید برآں، غذائی/موٹے اناج (خریف) کی پیداوار کا تخمینہ 356.11 ایل ایم ٹی لگایا گیا ہے اور غذائی/موٹے اناج (ربیع) کی پیداوار کا تخمینہ 144.61 ایل ایم ٹی لگایا گیا ہے۔
تور کی پیداوار کا تخمینہ 33.39 ایل ایم ٹی لگایا گیا ہے، جو تقریباً پچھلے سال کی 33.12 ایل ایم ٹی پیداوار کے برابر ہے۔ مزید برآں، تور کی کٹائی اب بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں اندازوں میں پے در پے مزید تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔ چنے کی پیداوار کا تخمینہ 121.61 ایل ایم ٹی ہے، جو پچھلے سال کی چنے کی پیداوار سے معمولی طور پر کم ہے، لیکن اوسط (19-2018 سے 23-2022) چنے کی پیداوار سے زیادہ ہے۔ دال کی پیداوار کا تخمینہ 16.36 ایل ایم ٹی لگایا گیا ہے جو پچھلے سال کی 15.59 ایل ایم ٹی کی پیداوار سے 0.77 ایل ایم ٹی زیادہ ہے۔
سویا بین کی پیداوار کا تخمینہ 125.62 ایل ایم ٹی ہے اور ریپسیڈ اور سرسوں کی پیداوار کا تخمینہ 126.96 ایل ایم ٹی لگایا گیاہے، جو تقریباً پچھلے سال کی پیداوار سے ملتا جلتا ہے، تاہم یہ اوسط پیداوار سے 20.57 ایل ایم ٹی زیادہ ہے۔ کپاس کی پیداوار کا تخمینہ 323.11 لاکھ گانٹھ (ہر ایک میں 170 کلوگرام) اور گنے کی پیداوار کا تخمینہ 4464.30 ایل ایم ٹی لگایا گیا ہے۔
خریف کی فصل کی پیداوار کے تخمینے کی تیاری کے دوران فصل کاٹنے کے تجربات (سی سی ایز) پر مبنی پیداوار پر غور کیا گیا ہے۔ تاہم، ریاستیں اب بھی خریف سی سی ای کے نتائج مرتب کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔ مزید یہ کہ چند فصلوں یعنی تور، گنے، ارنڈ وغیرہ کے سی سی ای اب بھی جاری ہیں۔ ربیع کی فصل کی پیداوار ابتدائی رقبہ کی بوائی رپورٹ اور اوسط پیداوار پر مبنی ہے۔ لہذا، یہ اعداد و شمار سی سی ایز کی بنیاد پر بہتر پیداوار کے تخمینوں کی وصولی پر، لگاتار تخمینوں میں تبدیلی کے تابع ہیں۔ موسم گرما کی مختلف فصلوں کی پیداوار کو آئندہ تیسرے پیشگی تخمینوں میں شامل کیا جائے گا۔
پچھلے تخمینوں کے ساتھ دوسرے ایڈوانس تخمینہ 24-2023 کی تفصیلات upag.gov.in پر دستیاب ہیں۔
********
ش ح۔ا ع ۔رم
U-5555
(Release ID: 2010478)
Visitor Counter : 93