اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت نے، ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کے تحت، پارسی برادری کے نمائندوں کے ساتھ کامیابی کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے، ایک جامع نقطہ نظر اپناتے ہوئے، ملک میں زرتشتیوں کی وراثت کا احترام کرنے کے لیے تقریب کی میزبانی کی
اقلیتی امور اور ڈبلیو سی ڈی کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زیڈ ایرانی نے زوال پذیر زبانوں کے احیاء کی اہمیت پر روشنی ڈالی
ممبئی یونیورسٹی میں ‘سینٹر فار اویستا- پہلوی اسٹڈیز’تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط
جیو پارسی اسکیم کے بہتر رہنما خطوط کا آغاز
Posted On:
29 FEB 2024 9:25PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزارت نے، ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کے تحت، آج دہلی پارسی انجمن میں ملک میں زرتشتیوں کی وراثت کی توقیر کے لئے ، ایک تقریب کی میزبانی کی تاکہ اتحاد، تنوع اور شمولیت کی اخلاقیات کی مثال دی جا سکے جو کہ بھارت کی تعریف کرتی ہے۔ تقریب کی صدارت برائے اقلیتی امور اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے کی۔
اس تقریب کا مقصد پارسی برادری کے نمائندوں کے ساتھ کامیابی کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک جامع انداز اپنا کر، زرتشتیوں کی میراث کا احترام کرنا تھا۔ پارسیوں نے اپنی کامیابیوں اور شراکتوں کے ذریعے ایک ہندوستان، عظیم ہندوستان کے نظریات کی مثال دی ہے۔
ہندوستان کا جوہر، اس کے بھرپور ثقافتی تنوع اور مختلف برادریوں کے ہم آہنگ بقائے باہمی میں مضمر ہے۔ ایک بھارت شریشٹھ بھارت پہل کے ایک حصے کے طور پر، جس کا مقصد ہماری قوم کے تنوع میں اتحاد کا جشن منانا ہے، اقلیتی امور کی وزارت نے ہندوستان میں زرتشتی برادری کی شراکت اور میراث پر روشنی ڈالی۔ زرتشتی، جسے پارسی بھی کہا جاتا ہے، ہندوستان میں ایک طویل اور شاندار تاریخ رکھتے ہیں، جو ایک ہزار سال پرانی ہے۔
چونکہ ملک، مختلف برادریوں کے درمیان ثقافتی تبادلے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا جاری رکھے ہوئے ہے، ہندوستان میں زرتشتی برادری کے سفر سے تحریک حاصل کرنے کی ضرورت ہے، جو لچک، تعاون، موافقت اور عمدگی کی ایک روشن مثال کے طور پر کام کرتی ہے۔
یہ تقریب، شری جی پاک ایران شاہ اتاش بہرام، اُدواڈا کے اعلیٰ پجاری ودادستورجی خورشید دستور کی موجودگی سے سرفراز ہوئی۔ اس تقریب میں اقلیتی امور کی وزارت کے وزیر مملکت جناب جان بارلا اور ملک بھر کی مختلف پارسی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس تقریب نے پارسی کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں سہولت فراہم کی تاکہ ملک میں مائیکرو-اقلیتوں کی مجموعی بہبود کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے موثر اقدامات کو ظاہر کیا جا سکے۔ تقریب کے دوران، کلیدی بصیرتیں شراکت کی گئیں، جن میں آبادی میں کمی سے لے کر معدوم زبانوں کے احیاء تک، مختلف امدادی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔ اجتماعی طور پر، یہ اقدامات اقلیتی برادریوں کو مرکزی دھارے میں لانے اور ایک مضبوط قوم کی تعمیر کے لیے حکومت کے عزم کو واضح کرتے ہیں۔
اس تقریب میں ممبئی یونیورسٹی میں ‘اویستا -پہلوی کے مطالعے کا مرکز’ تیار کرنے کے لیے، ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ اویستا -پہلوی، پارسیوں کی قدیم اور مقدس زبان، پارسی برادری کے افراد کے ذریعہ استعمال کی جانے والی قدیم زبانوں میں سے ایک ہے۔ یہ زبان پارسی کمیونٹی کے زرتشتی صحیفوں میں استعمال ہوتی ہے، جو اس کے پیروکاروں میں انسانی اقدار کو جذب کرتی ہے اور انہیں معاشرے کے روادار قانون کی پابندی کرنے والے شہری بناتی ہے۔ اویستا - پہلوی کا سنسکرت سے گہرا تعلق ہے۔ ہندوستان کی کلاسیکی زبان ہند- ایرانی زبانوں کے عظیم ذخیرے کی شاخ ہے۔
زبان کو نہ صرف اعلیٰ تعلیم کے ایک مضمون کے طور پر زندہ کرنے کی بڑھتی ہوئی طلب اور ضرورت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، بلکہ پارسی زرتشتی ثقافت کی تعلیم کو محفوظ رکھنے کے لیے، یہ اقلیتی امور کی وزارت کی جانب سے ایک منفرد مشق اور پہل ہے۔ ممبئی یونیورسٹی میں زبان کے لیے پہلے سے موجود شعبہ کو 21 سال بعد ‘دی سنٹر فار اویستا پہلوی اسٹڈیز’ قائم کیا گیا۔
اقلیتی امور کی وزارت کا مقصد، ممبئی یونیورسٹی کے تعاون سے، تقریباً 11.20 کروڑ روپے رقم کے ساتھ، سرٹیفکیٹ کورسز، ڈپلومہ کورسز، اور پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کے لیے مرکز اور درکار بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا ہے۔
جیو پارسی اسکیم کے بہتر رہنما خطوط بھی شروع کیے گئے۔ ریاستی حکومتوں، پارسی تنظیموں کی شمولیت کے ذریعے اسکیم کا نفاذ کمیونٹی کے درمیان بہتر رسائی کو آسان بنائے گا اور پورے ملک میں اسکیم کی کوریج کو بہتر بنائے گا۔ یہ اسکیم مستفید ہونے والوں کو براہ راست فائدہ کی منتقلی (ڈی بی ٹی) کے ذریعے مالی فوائد فراہم کرتی ہے۔
اقلیتی امور اور خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زیڈ ایرانی نے معدوم زبانوں، خاص طور پر مطلع شدہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والی زبانوں کے احیاء کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر وزیرموصوفہ نے دیگر زوال پذیر زبانوں کے احیاء پر زور دیا۔ محترمہ ایرانی نے جیو پارسی اسکیم کے تحت امداد کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور پارسی تنظیم کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ کمیونٹی کو اس اسکیم کے بارے میں آگاہ کریں۔
وزیر موصوفہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نوجوان پارسیوں کو نسلی مہارتوں کی تربیت دینے کی ضرورت ہے اور وزارت کی طرف سے ان کی مالی مدد اور ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔
********
ش ح۔ا ع ۔رم
U-5554
(Release ID: 2010472)
Visitor Counter : 77