امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اورامدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے مرکزی کابینہ کے تاریخی اور اہم فیصلوں کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کابینہ میٹنگ میں ‘پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا’ کو منظوری دے کر ملک کے توانائی کے انتظام کو ایک نیا تحفہ دیا ہے
مودی حکومت کی 75,021 کروڑ روپے سے زیادہ کی ‘پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا’ تقریباً 17 لاکھ لوگوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بنے گی
وزیر اعظم نے آج فاسفیٹک اور پوٹاش (پی اینڈ کے) کھادوں پر 24,420 کروڑ کی غذائیت پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) کو منظوری دے کر کسانوں کی بہبود سے متعلق ‘مودی کی گارنٹی’ کو پورا کردیا
مجھے یقین ہے کہ 2024 کی خریف سیزن کی فصلوں کے لیے کھادوں پر دی جانے والی یہ سبسڈی کروڑوں کسانوں کی بچت اور خوراک کی پیداوار بڑھانے کا ایک بڑا ذریعہ بنے گی
150کروڑروپے کی بجٹ امداد کے ساتھ ہندوستان میں صدردفتروالے انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے )کے قیام کو منظوری دینے کے لئے وزیراعظم مودی کا شکریہ
اس اقدام سے ہندوستان میں شیروں، دیگر بگ کیٹس اور اس کی نایاب نسلوں کے تحفظ میں مدد ملے گی، جو ماحولیاتی تحفظ کے تئیں ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتاہے
سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لیے مرکزی کابینہ نے‘ڈیولپمنٹ آف سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ’ پہل کو منظوری دی
ان اقدامات سے جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں 20 ہزار ملازمتیں اور مجموعی طور پر 60 ہزار بالواسطہ ملازمتیں فراہم ہوں گی
Posted On:
29 FEB 2024 9:45PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے مرکزی کابینہ کے تاریخی اور اہم فیصلوں کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
‘ایکس’ پر پوسٹس کی ایک سیریز میں جناب امت شاہ نے کہاکہ ‘پی ایم –سوریہ گھرمفت بجلی یوجنا ’ کوآج کابینہ میں منظوری دے کر ملک کے توانائی کے انتظام کو مستحکم بنانے کا ایک نیا تحفہ دیاہے ۔مودی حکومت کی 75,021 کروڑ روپے سے زیادہ کی یہ اسکیم تقریباً 17 لاکھ لوگوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بنے گی۔ اس اسکیم کے تحت، 1 کلو واٹ پینل کے لیے 30,000، 2 کلو واٹ کے لیے 60,000 اور 3 کلو واٹ کے لیے 78,000 کی سبسڈی کا اعلان کرتے ہوئے، مودی حکومت نے قابل تجدید توانائی کو عوام تک پہنچانے کا راستہ آسان کر دیا ہے۔ میں 1 کروڑ خاندانوں کو ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے اور انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے کے اس فیصلے کے لیے مودی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مرکزی وزیر داخلہ اورامدادباہمی کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فاسفیٹک اور پوٹاش (پی اینڈکے) کھادوں پر 24,420 کروڑ کی غذائیت پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) کو منظوری دے کر کسانوں کی فلاح و بہبود کی ‘مودی کی گارنٹی’کو پورا کردیا۔ مجھے یقین ہے کہ 2024 کی خریف سیزن کی فصلوں کے لیے کھادوں پر دی جانے والی یہ سبسڈی کروڑوں کسانوں کی بچت اور خوراک کی پیداوار بڑھانے کا ایک بڑا ذریعہ بن جائے گی۔ اس اہم فیصلے کے لیے وزیراعظم کا شکریہ۔
جناب امت شاہ نے 150 کروڑ روپے کی بجٹ امداد کے ساتھ ہندوستان میں صدر دفتر والے بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے) کے قیام کو منظوری دینے کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ہندوستان میں شیروں، دیگر بگ کیٹس اور ان کی نایاب نسلوں کے تحفظ میں مدد ملے گی، جس سے ماحولیاتی تحفظ کے تئیں ہندوستان کی وابستگی ظاہر ہوتی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اورامدادباہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ میں خود کفیل بنانے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے ‘ڈیولپمنٹ آف سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ’ پہل کے تحت 3 سیمی کنڈکٹر اکائیوں کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بصیرت افروز منصوبے کے تحت گجرات میں 2 اکائیاں اور آسام کو ٹیکنالوجی کے عالمی نقشے پر قائم کرنے کے لیے 1 اکائی کی منظوری دی گئی ہے جس سے جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں 20 ہزار ملازمتیں اور کل 60 ہزار بالواسطہ ملازمتیں فراہم ہوں گی۔ ان تاریخی فیصلوں کے لئے میں وزیراعظم جناب نریندرمودی جی کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتاہوں ۔
*********
(ش ح۔ج ق۔ع آ)
U-5553
(Release ID: 2010471)
Visitor Counter : 102